پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اکتالیس خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے – پہلگام واقعہ افسوسناک ھے بھارت اسکی مشترکہ تحقیقات کروا لے ،وائس چئیرمین او پی سی پنجاب بیرسٹر امجد ملک

Spread the love

لندن عارف چودھری

پاکستانیوں اسلام آباد میں تارکین وطن کا کنونشن انتہائی کامیاب رہا تاریخی کنونشن تھا کئ سالوں بعد اسکا انعقاد ہوا پاکستان کے زخموں کو بھرنے کے لیے اسکا انعقاد انتہائی ضروری تھا تارکین وطن میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عہدیداروں کو ریاست کی جانب رخ کرنا چاہیے جب ریاست کہ رہی ہے کہ تارکین وطن ہمارے سفیر ہیں تو پھر ہمیں اپنی ڈفلی نہیں بجانی چاہیے پاکستان میں جا کر بے شک تنقید کریں یہاں رہ کر اپکو سوچنا چاہیے کہ آپ پاکستان کی بہتری کے لیے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں آپ اپنے مطالبات بارے دیکھیں کیا پورے ہوئے اور کیا ابھی تک ریاست نے پورے نہیں کریں منفی پروپیگنڈا کرنے سے کچھ حاصل نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان اوورسیز کمیشن پنجاب کے نائب چئیرمن ماہر قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری کو دے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا ۔اںکا مزید کہنا تھا کہ تارکین وطن کے پنجاب میں زیادہ تر مسائل انکی زمین پر قبضے کے ہیں انکا کہنا کہ پاکستان کے مختلف اضلاع میں اکتالیس خصوصی عدالتوں کے قیام کی حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے ضلعی کمیٹیوں کے ساتھ ملکر خصوصی عدالتوں کے ذریعے تارکین وطن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انکا کہنا تھا کہ اب قبضہ مافیا کی پنجاب میں دال نہیں گلے گی جب سے عہدہ سنبھالا ہے چھوٹے پیمانے پر نو کانفرنسوں کا انعقاد کر چکا ہوں جس میں لوگوں کو اپنی تشویشات کی آگاہی کا موقع ملا ہے پہلگام واقعہ بارے انکا کہنا تھا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے انہیں حساس معاملات کو اس نقطہ نظر سے دیکھنا چاہیے پاکستان دہشت گردی کا خود شکار ہے انکا کہنا کہ عالمی طاقتوں کو دہشت گردی کا ملکر مقابلہ کرنا چاہیے پہلگام واقعہ افسوسناک ہے بھارت اسکی مشترکہ تحقیقات کروا لے اور جب کوئ مجرم ٹھہرے تو پھر اسے قصور وار ٹھہراہیں نہ کہ ہوا،میں تیر چلائے جائیں انکا کہنا تھا جسطرح بھارت کے انتہا پسندوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے شیشے توڑے ہیں ایک گھٹیا حرکت ہے بھارت کو جان لینا چاہیے ہمارے اندر بھلا کرنے بھی سیاسی اختلافات ہوں جب ریاست کی بات آتی ہے تو قوم ایک ہو جاتی ہے تارکین وطن مادر وطن کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں