ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کا ایک اھم اجلاس ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں طارق عزیز کی سربراھی میں مانچسٹر میں منعقد

Spread the love

ارائیں ایسوسی ایشن یوکے کا ایک اھم اجلاس ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں طارق عزیز کی سربراھی میں مانچسٹر میں منعقد ھوا جس میں ۳۔ مئی بروز ھفتہ کو ورنتھ سوئیٹ اولڈھم میں ھونے والے ارائیں کنونشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

مانچسٹر عارف چودھری

اس کنونشن میں بچوں اور بچیوں کی شادیاں کروانے کے حوالے سے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ھے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ اگرچہ اس پروگرام کا انعقاد ارائیں ایسوسی ایشن کر رھی ھے لیکن اس میں تمام برادریوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین شرکت کر سکتے ھیں تاکہ اُن کے بچوں کی شادی کے مسائل حل ھو سکیں ۔ ارائیں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلٰی میاں عنائیت ، سینئیر وائس چئیرمین چوھدری محمودالحسن نمبردار ، سیکریٹری جنرل میاں راشد ضیاء ، خواتین وِنگ کی چئیر پرسن انور بی بی ، مانچسٹر کے صدر چوھدری عبدالکریم ، جنرل سیکریٹری میاں یونس ، عدیل چودھری – ھڈرسفِیلڈ سے قیصر اقبال ، چوھدری اسلم اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔چئیرپرسن خواتین ونگ انور بی بی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دُعا بھی کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں