برطانیہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چیپٹر کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی کی وفد کے ہمراہ بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Spread the love


لندن عارف چودھری

برطانیہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر چیپٹر کے سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کی وفد کے ہمراہ چیف کو آرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرزمسلم لیگ ن اور وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے خصوصی ملاقات کی۔

راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چئیرپرسن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو میرپور آزاد کشمیر آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور کہا کہ وہ صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کیساتھ ملکر میرپور آیئں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور انکی پاکستان کیلئے گراں قدر سپورٹ قابل ستائش ہے۔وزیراعظم نے انکے لئے دس ستارہ امتیاز سالانہ کا اعلان کرکے انکی دل جوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ائیرپورٹ کے قیام کا اعلان کشمیری کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ، اوورسیز پاکستانیز کمیشن آزاد کشمیر کے فعال ہونے سے اوورسیز میں مقیم کشمیریوں کیلئے داد رسی کے دروازے لھلیں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے پاکستان اور پاکستانی قوم اپنی کوششیں ہر محاظ پر جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور آزاد کشمیر چیپٹر کی ترقی ، ملک کو درپیش چیلنجز اور تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے معاملات زیر گفتگو آئے۔

سینئر نائب صدر راجہ مقصود حسین نے پاکستان کی سپورٹ کیلئے ہر حد عبور کرنے کاوعدہ کیا اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کشمیری عوام وزیراعظم شہبازشریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے بھائی میاں محمد نواز شریف کا کشمیر میں ایئرپورٹ بنانے کا وعدہ اسلام آباد کے کنونشن میں اعلان کرکے پورا کیا۔
برطانیہ کیلئے پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹ کے شروع ہونے سے بیشتر مسائل حل ہو جایئں گے۔
انہوں نے کہا کشمیری کمیونٹی ہر قدم پر اپنے پاکستانی بھائیوں کیساتھ قدم بقدم شانہ بشانہ چلے گی۔

انہوں نے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور کہاکہ لیڈرشپ نے موزوں آدمی کو تارکین وطن کی داد رسی کیلئے منتخب کیاہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو اوورسیز پاکستانی کمیشن کا اعزازی نشان دیکر رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں