
مانچسٹر۔ عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانیوں نے ھر شعبہ میں اپنی قابلیت اور محنت سے برطانیہ میں اپنا نام بنا کر جہاں برطانوی معاشرے میں ایک مقام بنانے کے ساتھ اپنی فیملی اور اپنے ملک کا نام روشن کر رھے ہیں ایسے ھی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے محبوب حسین جو 1969 میں 13 سال کی عمر میں پاکستان سے برطانیہ آئے اپنی قابلیت اور محنت سے 1986 میں بریڈ فورڈ میں پہلے ریسٹورنٹ کی بنیاد رکھی – اور پھر مر کر پیچھے نہیں دیکھا اس کے بعد 2002 میں مانچسٹر میں رائل نواب کی بنیاد رکھنے کے بعد لندن میں رائل نواب کی دو برانچز کھولی اور اب اپریل 2025 میں سٹاکپورٹ مانچسٹر میں رائل نواب کی نئی برانچ جس پر 15 ملین پونڈز کی لاگت آئ ھے – اسکی افتتاحی تقریب پر رائل نواب ریسٹورنٹس گروپ کے چیف ایگزیگٹیو محبوب حسین نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ھوئے کہا کہ ریسٹورنٹ میں 500 گاڑیوں کی سہلولت موجود ہے – 150 کے قریب ڈشز ہیں -چار لفٹس ہیں – یو کے یورپ اور امریکہ کا سب سے بڑا ایشیائی ریسٹورنٹ ہے – چار شادی ھال ہیں – اس ریسٹورنٹ میں ایک وقت میں 2000 لوگ کھانا کھا سکتے ہیں یہاں پر – 150 لوگوں کو روزگار مہیا کیا ھوا ھے – فنکشنز ھالوں میں 1500 سے زیادہ لوگوں کی گنجائش ھے – ریسٹورنٹ پانچ ایکڑ جگہ پر تعمیر ھوا ھے – مجھے شروع سے کھانے کا شوق اور تخلیقی کام کا جنون تھا – 37 برسوں سے ریسٹورنٹ انڈسٹری سے وابستہ ھوں – انکا مزید کہنا تھا کہ میری اس کامیابی میں اللہ تعالی کی مہربانی کے بعد میرے والدین کی دعائیں شامل ہیں –
