وزیر خزانہ نے ہمیش فالکنر کو گزشتہ شب ہندوستان کی جانب سے پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں شہری آبادی پر بلااشتعال حملوں سے آگاہ کیا،
لندن عارف چودھری
جسکے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 معصوم شہری شہیداور 46 شہری زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی علاقائی خودمختاری کا بھرپور دفاع کرے گا اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
وزیر خزانہ نے برطانوی وزیرکو یاد دہانی کروائی کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ بین القوامی تحقیقات کے لیے ہندوستان کو متعدد بار پیشکش کی، جس میں برطانیہ کے تعاون سے ثالثی کی پیشکش بھی شامل تھی۔
تاہم ہندوستان نے پاکستان کی ان مخلصانہ پیشکشوں کو مسترد کر کے پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت کی۔
وزیر خزانہ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی ان بلا اشتعال کارروائیوں کی مذمت کرے، انہوں نے جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لیے مسئلہ جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیر ہیمش فالکنر نے بھارتی حملوں میں ہونے والے شہری جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو بات چیت اور باہمی روابط کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے-
