مائی نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پاکستانی پنجابی سٹیج ڈرامہ اساں تے نوکر جناب دے پیش کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت اور لاھوری گرل اینڈ توا ریسٹورنٹس کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد جو پاکستانی کلچرل کو دیار غیر میں پرموٹ کرتے ہیں انکی جانب سے مائی نواب ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پاکستانی پنجابی سٹیج ڈرامہ اساں تے نوکر جناب دے پیش کیا گیا
مانچسٹر عارف چودھری
جس میں پاکستان کے نامور سٹیج اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا – پاکستانی و کشمیری کمیونٹیز نے اپنی فیملیوں کے ساتھ شرکت کی – دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق لارڈ مئیر مانچسٹر اور اعزازی قونصلر کاغزستان کونسلر عابد لطیف چوہان – کاروباری سماجی شخصیت اویس چوہان – فیصل – ظفر ننھا – پی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل -پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ – اداکارہ زرقا -پامیلا ملک – سی ایم ایم کی چیف ایگزیگٹیو فرزانہ افضل – ذولفقار مہر – چودھری رضوان نصیر شامل تھے – نظامت کے فرائض عاطف ریاض چودھری اور عدیل چودھری نے احسن طریقے سے انجام دیے – پاکستانی فنکاروں جن میں دیدار -امانت چن – مشی – گوگا پسروری – – سلیم البیلا – حمید بابر -شہزادہ غفار – رخسانہ مہتاب – اینی طاھرہ اور دوسروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ہال میں موجود لوگوں کے دل جیت لئے – ہال پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج گیا – پروگرام کا آغاز پاکستان کے ترانے سے کیا گیا – مشہور نو جوان سنگرز عبداللہ اور علی نے پاکستان اور پاک فوج کے لئے نغمہ سنا کر ہال میں موجود شائقین کے دل جیت لئے – اس موقع پر پروموٹر اور لاھوری گرل اینڈ توا کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد نے آج کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری کوشش ھوتی ھے کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستانی کلچرل سے روشناس کرایا جائے – اور لوگ فیملیوں کے ساتھ آئیں -اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ آج کا پروگرام ھم پاکستان اور پاک فوج کو ٹربیوٹ کرتے ہیں – عاطف ریاض چودھری اور عدیل چودھری نے اس ٹینشن کے حالات میں بھی پاکستانیوں کی پروگرام میں اتنی بڑی تعداد کی شرکت کرنا اپنے ملک سے محبت کا ثبوت ھے – ھم اپنے ملک پاکستان اور افواج پاکستان کو سلیوٹ کرتے ہیں – نواز رٹوی اور دوسروں کا کہنا تھا کہ ھم برطانیہ بھر میں پاکستانی کلچرل کو روشناس کرانے کے لئے یہ ڈرامہ پیش کر رھے ہیں کہ ہمیں خوشی ھے کہ جب انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان میں تمام سیاسی پارٹیوں نے اکٹھے ھو کر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور انڈیا کو پیغام دیا کہ ھم ملک کے دفاع کے لئے سب ایک ہیں – مشہور کامیڈین اداکار امانت چن نے بھی ڈرامہ میں بھر پور شرکت کرنے پر مقامی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں