
مانچسٹر عارف چودھری
ایزی ھومز مانچسٹر کے چئیرمین چودھری بشیر شہزاد نے پاک فوج زندہ باد کا لکھا ہوا کیک کاٹا اور مٹھائ بھی بانٹی پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ جنرل سیکرٹری چودھری شاھد انور – پی ٹی آئ برطانیہ کے سابق صدر رانا عبدالستار – مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر راہنما باسط بٹ – پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ شامل تھے – مانچسٹر کا مشہور کری روڈ میں ھر طرف پاکستان کے جھنڈے نظر آرھے تھے اور پاکستان کے ترانوں کی گونج تھی – روڈ پر گزرنے والی عوام کو چودھری بشیر شہزاد – آصف رشید بٹ – رانا عبدالستار نے مٹھائ بانٹی – پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی خوشی سے جھوم رھی تھی – اس موقع شرکاء نے کہا کہ جہاں پر پاکستان کی سلامتی آ جائے وہاں پر ھم سیاسی اختلاف بھلا کر ایک ھو جاتے ہیں – آج کے دن کا ھمیں برسوں سے انتظار تھا – ھماری سپہ سالار جنرل حافظ جنرل آصف منیر کی قیادت اور پاکستان کی ائیر فورس کے جوانوں نے بے مثال کاکردگی کا مظاہرہ کیا – اور انڈیا کے وزیر اعظم مودی کے غرور کو مٹی میں ملا دیا – جو انہیں ھمیشہ یاد رھے گا – پاکستانی فوج نے ھمارا سر فخر سے بلند کر دیا – بھارت کو ایسا سبق ملا کہ وہ اب پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے سو بار سوچے گا
