مانچسٹر (سٹی رپورٹر)اوپن مانچسٹر میں 400افراد کو کھانے کا سامان دیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی زاہد شاہ تھے جو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے واپس پہنچے ہیں۔چئیرمین شہزاد علی مرزا نے زاہد شاہ کو عمرہ پر مبارک باد دی۔صدر عامر خان نے بھی زاہد شاہ کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر محی الدین چیمہ کی جانب سے شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔زاہد شاہ نے کہا کہ محمد شہزاد علی مرزا بہت اعلی کام کررہے ہیں، شکر ادا کرنا چاہئے کہ اللہ تعالی کا ان پر کرم ہے۔انسانیت کی خدمت اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے۔اوپن کچن تمام کمیونیٹیز کی خدمت کررہا ہے۔ہمیشہ شہزاد علی مرزا کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا اللہ تعالی انھیں کامیابی دے۔آخر میں چودھری محمد رفیق کی جانب سے شیرٹن کے مالک انجم کے والد کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
