



مانچسٹر(سٹی رپورٹر)مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق وزیر خان کے اعزاز میں مسرت ریسٹورنٹ میں الوداعی تقریب ہوئی جس کا اہتمام معروف سماجی خاتون رضیہ چودھری نے کیا۔تقریب کے اہم شرکا میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان، مسرت چودھری،گلزار خان، بیرسٹر فاروق احمد،عامر خان، محمود اصغر،صابر رضا،ڈاکٹر فہد حسین، موحد حسین، چودھری عارف، عدیل چودھری، شیخ اعجاز ، تنویر احمد ٹن، سعید ہاشمی، فاروق بابر،شاہد محمود راجہ سمیت دیگر شامل تھے،گلوکارکاشف اور ظہیر لکھیرا نے قومی نغمے پیش کئے۔اس موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس کے احترام میں تمام حاضرین کھڑے ہو گئے۔رضیہ چودھری نے کہا کہ طارق وزیر ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،وہ مانچسٹر سے جارہے ہیں،لیکن ہمارے دلوں میں موجود رہیں گے،ممبر پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ طارق وزیر کا پاکستانیوں سے بہت گہرا تعلق رہا ہے، انھوں نے پاکستانیوں سے بہت مضبوط تعلق قائم کیا، انھوں نے ہمیں بہت مضبوط کیا۔افضل خان نے کہا کہ وہ 1979میں نیلسن سے مانچسٹر منتقل ہوئے اور یہاں تمام قونصل جنرل سے تعلق رہا ہے لیکن طارق وزیر خان ہیرے ہیں۔وہ بہت جلد پاکستان کے سفیر بنیں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سے سیاحت کو بہت نقصان پہنچا،دونوں ملکوں میں مستقل قیام امن کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، پاکستان اور بھارت کے مسائل کو برطانیہ کی سڑکوں پر حل نہیں کرنا چاہئے اور وہاں کے مسائل کو یہاں لے کر نہیں آنا چاہیے،پاکستان کی فوج نے موجودہ کشیدگی میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا،جس پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے،افواج پاکستان کا احترام کرنا چاہئے،فوج ملک کی طاقت ہوتی ہے۔بیرسٹر فاروق احمد نے کہا کہ بھارت کی جارحیت سے پوری پاکستانی قوم متحد ہو گئی ہے،انھوں نے طارق وزیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہرشخص خود کو ان کے قریب سمجھتا ہے،انھوں نے قونصلیٹ میں سفارشی کلچر ختم کیا اورپاکستان کا نام بلند کیا۔مجھے خوشی ہے کہ انھیں ترقی مل گئی لیکن وہ ہمیشہ ہمارے درمیان رہیں گے،رانا ضیا اسلم نے کہا کہ رضیہ چودھری کو مبارک ہو کہ انھوں نے طارق وزیر کے اعزاز میں تقریب رکھی ہے،طارق وزیر کے متعلق کوئی منفی تاثر نہیں،وہ ہمیشہ کمیونٹی میں موجود رہے،پاکستانی فوج نے ثابت کہا کہ وہ بہترین فوج ہے،ان کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں،پاکستان کے مانچسٹر میں قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ مانچسٹر میں پانچ سال پاکستانیوں کی خدمت کی ہے مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی بہت ترقی کررہی ہے،میں نے یہاں لوگوں سے بہت سیکھا ہے۔مانچسٹر جنجال پورا ہے،یہاں خوشی غمی دونوں ہیں اور ہم اختلافات کے بعد آخر دوبارہ میز پر اکٹھے ہوتے ہیں، ایسے لوگ باہر کسی جگہ نظر نہ آئیں گے،پانچ سال بہت خوش رہا ہوں۔ہمیں اچھی باتیں سیکھنی چاہئے،لوگوں کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے، لوگ بہتر ہوئے ہیں۔طارق وزیر نے کہا کہ وہ جولائی میں واپس پاکستان جارہے ہیں،ہماری بہادر افواج کی وجہ سے پاکستان موجودہ کشیدگی سے نکل گیا ہے۔پاکستان ہے تو ہم ہیں۔مسرت چودھری نے کہا کہ طارق وزیر اور ہمارے درمیان فیملی کا تعلق ہے، دعا ہے وہ پاکستان کا نام روشن کریں۔عامر خان نےکہا کہ طارق وزیر نے قونصلیٹ میں سکیورٹی بہتر بنائی، مسجد کا بندوبست کیا،گلزار خان نے کہا کہ اللہ تعالی طارق وزیر کو ترقی دے،انھوں نے بہت اچھا کام کیا اور اہنی سرکاری ذمہ داری پوری کی ہے،اس موقع پر شرکا نے پاکستانی قونصل جنرل کو تحائف پیش کئے۔آخر میں شرکاکے لئے ضیافت کا انتظام بھی کیا گیا۔
