پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کے راہنما چودھری رضوان نصیر نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر چودھری حمید پوٹھی کے اعزاز میں مرالہ ہاؤس بولٹن میں ظہرانہ دیا

Spread the love

پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ برطانیہ کے راہنما چودھری رضوان نصیر نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر چودھری حمید پوٹھی کے اعزاز میں مرالہ ہاؤس بولٹن میں ظہرانہ دیا ظہرانہ میں افواج پاکستان ملک کے دفاع بھارت کے خلاف کامیاب جوابی کاروائی کرنے پر پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا

– ⁠لندن عارف چودھری

– ⁠اس موقع پر – کیک بھی کاٹا گیا – ظہرانہ میں پی ٹی آئ برطانیہ بھر کی قیادت نے شرکت کی – اور مستقبل میں پارٹی تنظیم سازی پر بھی بات چیت کی گئ دوسرے شرکت کرنے والوں میں یپی ٹی آئ برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل – پی ٹی آئ او آئ سی کے ڈپٹی سیکرٹری ناصر میر – سکاٹ لینڈ کے سینئر راہنما رانا انس – فہیم کیانی – ندیم بھٹی – انعام الحق – چودھری تنویر – اور دوسرے شامل تھے – شرکاء تقریب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقبول راہنما عمران خان کو فوری طور پر رہا کر نا چاہئے انہیں کی ہدایت پر اس جنگی ماحول پر پی ٹی آئ نے پاک فوج کی ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور پاک فوج نے انڈیا کو گھر میں گھس کر مارا جس پر ھم بہادر فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -لیکن اس موقع پر فارم 47 والی حکومت کہیں نظر نہیں آرھی تھی – اس وقت ملک کو عمران خان جیسی سیاسی قیادت چاہئے – جو سیاسی طور پر ملک کو آگے لے کر چلے – اسی وجہ سے ھم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان اور پی ٹی آئ کے دوسرے راہنماؤں اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کر نا چاہئے –

آخر میں میزبان چودھری رضوان نصیر جو مہمان نوازی میں بہت مشہور ہیں کی جانب سے مہمانوں کو مزیدار لاھوری کھانے پیش کئے گئے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں