مانچسٹر کے علاقے Sale میں ووڈ لینڈ میڈیکل سینٹر کے چیف ایگزیگٹیو سینئر ڈاکٹر ذماد چشتی نے اپنے سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کی ورکشاپ کا انعقاد کیں جس میں مقامی کمیونٹی نے شرکت کی –

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے ہر شعبے کی طرع میڈیکل کے شعبے میں بھی ایک اعلی مقام بنایا ھوا ہے ایسے میڈیکل کے شعبے میں بھی پاکستانی ڈاکٹرقابل ترین جانے جاتے ہیں -ایسے ھی مانچسٹر کے علاقے سیل (SALE ) میں ووڈ لینڈ میڈیکل سینٹر کے چیف ایگزیگٹیو سینئر ڈاکٹر ذماد چشتی نے کہا آج سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر نیکو لہ گرین نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر سینئر ڈاکٹر زماد چشتی نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ھم مقامی کمیونٹی کے لئے مختلف بیماریوں کی آگاہی کے لئے ریگولر بنیاد پر ورکشاپس کا اہتمام کرتے ہیں ووڈ لینڈ سرجری میں 4000کے قریب لوگ رجسٹرڈ ہیں – یہاں پر نئے ڈاکٹر بننے والے کو بھی ٹریننگ دی جاتی ھے – ان کا مزید کہنا تھا کہ چالیس کے قریب ھمارا سٹاف سینٹر میں کام کر رھا ھے – پاکستانی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مشورہ دیتا ھوں کہ وہ اپنی محنت اور قابلیت سے میڈیکل کے شعبے میں بھی آنا چاہئے۔ – انہوں نے کہا کہ میں آج جس جگہ پر ھوں اس میں اللہ تعالی کی مہربانی اور میرے ماں باپ کی دعائیں شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں