اولڈہم (عارف چودھری ) اشاعتہ التوحید والسنہ برطانیہ کے صدرمحمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ مسلمان کا بھروسہ صرف اللہ پر ہی ہوتا ہے، جو شخص اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا اس کا مقابلہ مشرک کیسا کر سکتا ہے۔مسلمانوں کی تاریخ شاہد ہے کہ جب وہ شہادت کا پاک جذبہ لے کر میدان میں اترے تو پھر دنیا کی سپر طاقتیں (قیصر و کسریٰ) ان کے مقابلے میں نیست و نابود ہوئیں، جب فوج کا سپہ سالار خود قرآن پاک کو جاننےسمجھنے والا ہو تو اس کی فوج کا ہر سپاہی بادلوں کی طرح گرجتا اور بجلی بن کر دشمن پر گرتا ہے۔الحمد للہ ایک لمبے عرصے کے بعد اللہ تعالی نے مسلمانوں کے دل ٹھنڈے کیے اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر انہیں فخر و مسرت سے ہم کنار کیا۔ کامیاب بنیان مرصوص آپریشن کے بعد اپنے ایک مبارک باد پیغام میں عمر توحیدی نے مزید کہا کہ اس کامیابی میں اللہ تعالی کی توفیق سے پاک دھرتی کے ان قابل فخر سپوتوں کا کردار سب سے اہم ہے جو اللہ کے راستے میں شہادت کی طلب لے کر اپنی آخری وصیتوں پر دستخط کر کے اس مشن پر روانہ ہوئے جس سے واپسی کا امکان بہت ہی کم تھا، وہ بادلوں کی طرح گرجے اور آسمانی بجلی کی طرح اللہ اور اس کے رسول کے دشمنوں (بنیے) پر یوں جا گرے کہ لمحوں میں اس کی طاقت کا فسوں قصہ پارینہ کیا اور اس کا غرور خاک میں ملا کر اپنے جذبہ جہاد سے جنگوں کی نئی تاریخ لکھ دی۔انہوں نے کہاکہ 10 مئی کا یہ تاریخی دن در حقیقت پوری امت مسلمہ کے لیے فخر و ناز کا ایسا دن ہے جب ایک لمبے عرصہ کے بعد دنیا کو پتا چلا کہ مسلمان اب بھی دنیا کی تاریخ بدلنے کی طاقت رکھتا ہے، یہ دن پوری پاکستانی قوم کے لیے یادگار دن ہے جب فوج اور قوم نے ہم آہنگ ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور فتح عظیم حاصل کی لیکن افسوس ہے کہ اس موقع پر بھی جب کہ دشمن سر پر چڑھ آیا تھا ملک کے غدار، کچھ شخصیت پرست ناسور اپنی ہی فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے دشمن کا ساتھ دیتے رہے اور انہوں نے بالکل وہی کردار ادا کیا جو غزوۂ خندق کے موقع پر مدینے کے اندر بسنے والے یہودیوں کے قبیلے بنو نضیر نے مسلمانوں سے معاہدہ توڑ کر کیا تھا۔پاکستان کے مقتدر حلقوں سے قوم مطالبہ کرتی ہے ان ناسوروں کے خلاف فی الفور بھرپور کارروائی کر کے انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔
