لندن عارف چودھری
مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے سابق امیدوار میٹرو مئیر گریٹر مانچسٹر اور سابق امیدوار ممبر یورپین پارلیمنٹ چودھری اسلم کمبوہ کو انکی کمیونٹی کے لئے خدمات پر خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور مئیر بیج بھی لگایا -اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ چودھری اسلم کمبوہ کئ سال سے گریٹر مانچسٹر میں کمیونٹی کی خدمت کر رھے ہیں انکے فلاحی کاموں اور عوامی خدمات پر میں نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دیا امید کرتا ھوں کہ یہ اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے – اس موقع پر جودھری اسلم نے انہیں خصوصی سرٹیفکیٹ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مئیر شکیل احمد نے اپنی ایک سالہ مئیر تعنیاتی کے دوران کمیونٹی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں اور امید کرتا ھوں کہ یہ کمیونٹی کی مزید خدمات جاری رکھیں گے
