





مانچسٹر(سٹی رپورٹر)پاکستان قونصلیٹ جنرل مانچسٹر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کی جانب سے ملک کا دفاع کرنے پریوم تشکر بھرپور جوش وخروش سے منایا گیا۔تقریب کا اہتمام قونصل جنرل طارق وزیر خان نے کیا۔اہم شرکا میں بیرسٹر امجد ملک،کونسلر شہباز ملک، ہارون کٹھانہ، رضیہ چودھری،کونسلر
نائلہ شریف،محبوب الہی بٹ، طاہر چودھری،استاد صفدر،چودھری اعجاز ملہی،راجہ بشیر، شیخ اعجاز،ہارون مرزا،پرویز مسیح مٹو،عامر خان، محمود اصغر، صابرہ ناہید چودھری، سمیت دیگر شامل تھے۔ڈاکٹر یونس پرواز نےتلاوت قران مجید کی جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا اور قومی پرچم لہرایا گیا۔اس اہم موقع پر پاکستانی گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کئے جبکہ شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں،تمام پاکستانیوں کو یوم تشکر مبارک ہو۔اس موقع پر ہمیں شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی شہدا قربانیوں کو قبول کرےجنھوں نے جانوں کے نذرانے دئیے ہیں۔پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے اور اللہ تعالی نے فتح سے ہمکنار کیا ہے۔حکومت پاکستان نے بہت کامیاب ڈپلومیسی اختیار کی جسے پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے، ہم نے متحدہ قوم کے طور پر موجودہ بحران کا مقابلہ کیا اور قوم کو اکٹھا کردیا ہے۔ہم ہمیشہ خوشی غمی میں اکٹھے رہیں گے۔پاکستانی قوم اس بحران کے بعد دوبارہ جمع ہو گئی ہے،ہمیں سیاسی اور مذہبی اختلافات بھلا دینے کی ضرورت ہے،دنیا میں ہمارے بیانیہ کو پذیرائی ملی ہے،پاکستان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی پاکستان کی سلامتی کو خطرہ ہو گا ہم متحد ہو گے۔قوموں کی تاریخ میں ایسے مواقع موڑ ہوتے ہیں، ہم صبر اور برداشت والی قوم ہیں جب بھی ہم پر ظلم ہوا ہم بھرپور جواب دیں گے۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہو جنھوں نے پاکستان کا دفاع کیا، پاکستان نے ثابت کیا کہ مسلمان شہادت کے نظریہ سے جنگ لڑتا ہے اور اللہ تعالی فتح دیتا ہے۔افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں،مقررین نےکہا کہ وہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کی وجہ سے ہماری بقا ہے،بنگلہ دیش کے شہری سید ہلال نے کہا ہم سابقہ پاکستانی ہیں میرے دادا کراچی میں ہیں،پاکستان کی بہادر فوج نے ملک کا بھرپور دفاع کیا ہے،پاکستان زندہ باد،کونسلر شہباز سرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی افواج کے ساتھ ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کو معیشت کے میدان میں پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔پرویز مسیح مٹو نےکہا کہ مسیحی قوم پاکستان کا دفاع کرے گی اور ہر بحران میں ملک کے ساتھ کھڑی ہے،محمود اصغر نےکہا کہ وہ گمنام غازیوں اور پاکستانی سفارتکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔بھارتی وزیر اعظم مودی کو اپنی قوم کی غربت دور کرنی چاہئے اور سرحد کی دونوں جانب امن قائم کرنا چاہئے۔پاکستان زندہ باد۔
