مانچسٹر لانگ سائٹ میں فریسٹو آئسکریم کا افتتاح ہو گیا

Spread the love


مانچسٹر(سٹی رپورٹر)مانچسٹر لانگ سائٹ میں فریسٹو آئسکریم کا افتتاح ہو گیا۔ مہمان خصوصی تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ تھے جبکہ اہم شرکا میں انور یعقوب،چودھری اعجاز احمد ملہی،استاد صفدر، زاہدہ خان، صابرہ ناہید،اقبال صدیقی، محبوب الہی بٹ ، پرویز مسیح سمیت دیگر شامل تھے۔فریسٹو آئیسکریم کے مالک شعیب انجم کی والدہ سکینہ بیگم نےاپنے ہاتھوں سے باقاعدہ افتتاح کیا، شعیب انجم نے کہا کہ یہ دوسری برانچ ہے وہ رواں سال پانچ برانچیں کھولیں گےجن میں ونزلو روڈ، لانگ سائٹ ،چیتم ہل سمیت دیگر علاقوں میں بھی فریسکو کی برانچیں کھولی جائیں گی،ان کی آئیسکریم میں کوئی مصنوعی کیمکل اور کلر شامل نہیں کئے،بہت جلد بڑے سٹوروں میں بھی سپلائی شروع کریں گے،آصف بٹ نے کہا شعیب انجم کو مختصر عرصہ میں دوسری برانچ کھولنے پر مبارک باد دیتا ہوں،اللہ تعالی کاروبار میں برکت دے پاکستانی کمیونٹی کے لئے یہ خوشی کا مقام ہے کہ آئس کریم انڈسٹری میں پاکستان کا نام روشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں