اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کے زیرِ اہتمام سال 2025 کا پہلا ڈے ٹرپ فیملیز نے Ambleside کے نظاروں سے لطف اُٹھایا

Spread the love


مانچسٹر (رپورٹ: اردو گلوبل) — اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر (UGAC) کے زیرِ اہتمام سال 2025 کا پہلا تفریحی ڈے ٹرپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس ٹرپ کا مقصد ان فیملیز کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر سال بھر گھروں تک محدود رہتی ہیں اور بیرونی سرگرمیوں سے محروم رہتی ہیں۔

اس تفریحی سفر کا انعقاد UGAC کی نائب صدر مشعل عقیل پنکی کی نگرانی میں کیا گیا، جبکہ اس بار معروف سیاحتی مقام Ambleside کا انتخاب کیا گیا۔ حسین وادیوں، جھیلوں اور قدرتی مناظر سے بھرپور Ambleside کی سیر نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ شریک فیملیز نے نہ صرف دل کھول کر فطرت کے نظاروں کا لطف اٹھایا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار کر سماجی ہم آہنگی کا مظاہرہ بھی کیا۔

اس دورے میں اردو گلوبل کے CEO محمد شہزاد علی، Open Kitchen Manchester کے صدور، عامر خان، فوڈ بینک کے مینیجر محی الدین چیمہ، مقصود چوہدری، عطا الرحمن، غلام حسین، عمیر حسن، حسنین چوہان اور محمد رافع سمیت درجنوں فیملیز شریک ہوئیں۔

شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت سی فیملیز ایسی ہوتی ہیں جنہیں تفریحی مقامات کا علم نہیں ہوتا یا وہ مالی یا سماجی وجوہات کی بنا پر گھر تک محدود رہتی ہیں۔ اردو گلوبل آرٹ اینڈ کلچر کا یہ اقدام ان کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوتا ہے۔

UGAC مستقبل میں بھی ایسے ٹرپس کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو تفریح، تعلیم اور سماجی روابط کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں