اوپن کچن مانچسٹر کی جانب سے پریس کلب آف پاکستان یوکے کے نومنتخب صدر محمود خان کو استقبالیہ دیا گیا۔

Spread the love


مانچسٹر(تجمل گرمانی)اوپن کچن مانچسٹر کی جانب سے پریس کلب آف پاکستان یوکے کے نومنتخب صدر محمود خان کو استقبالیہ دیا گیا۔اس موقع پر محبوب الہی بٹ، گلزار خان، پرویز مسیح، صوفی محمد حسین،تجمل گرمانی، کونسلر رب نواز، اوپن کچن کے چئیرمین شہزاد علی مرزا اور ان کی پوری ٹیم موجود تھی۔شہزاد علی مرزا نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مباکباد دی، انھوں نے کہا کہ محبوب الہی بٹ کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کے قومی تہوار شایان شان طریقے سے منائے جائیں، گلزار خان کی بہت زیادہ خدمات ہیں، راجہ خورشید کا شمار سنیر صحافیوں میں ہوتا ہے،اوپن کچن کو پانچ سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے، ہر ہفتے کھانا مہیا کررہے ہیں،کونسلر ربنواز اور کونسلراحمد علی بہت تعاون کررہے ہیں، چودھری سعید، شازیہ حامد، عبدالرزاق،صحبت علی، سجاد حیدر سمیت تمام ممبران بہت خدمت کررہے ہی، ہر ہفتے
50سے زائد اقسام کے کھانے کا سامان اور روزانہ شام کو کھانا فراہم کرتے ہیں، جلد تازہ کھانے کا بندوبست کررہے ہیں، بعد ازاں حفیظ چوہان نے محمود خان ، پرویز مسیح اور گلزار خان کو ہار پہنائے،محبوب الہی بٹ نے کہا کہ محمود خان مانچسٹر کونسل میں تجربہ رکھتے ہیں اور امید ہے کہ ان کے تجربہ سے پریس کلب کو فائدہ ہوگا،محبوب الہی بٹ نے اوپن کچن کی دعوت کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ 2004میں پریس کلب کی بنیاد رکھی، باقاعدہ آئین بنایا گیا، پریس کلب میں لکھنے والوں کو دعوت دی، ہم خبرلکھنے کی تربیت بھی دیتے ہیں، مسیحی ارکان کو شامل کیا گیا،ہمارےالیکشن ہر سال ہوتے ہیں،پریس کلب کا پہلی مرتبہ مسیحی صدر بنایا گیا،راجہ شفیق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، چار شہروں میں برانچیں ہیں، صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ کرائی ہیں، فیض احمد فیض ڈے، محمود ہاشمی ایوارڈ شروع کیا پریس کلب کے ارکان اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز مہیا کررہے ہیں، متعدد صحافی خواتین ممبر ہیں، اوپن کچن سے تعلق پہلے دن سے ہے، بہت بڑی ٹیم ہے، بہت اچھا کاکام کررہے ہیں،ہم ہمیشہ تعاون کریں گے، اس موقع پر چودھری سعید کی بہن کے لئے فاتحہ خوانی کھ گئی،کونسلر رب نواز نے کہا کہ محبوب بٹ کو 2008سے جانتا ہوں جب پہلی مرتبہ کونسلر بننے کا سوچا، انھوں نے نئے صحافیوں کو سپورٹ کیا،شہزاد علی مرزا نے کورونا میں بہت کام کیا، انھوں نے حلال کھانا فراہم کیا،پانچ سال سے زائد عرصہ سے کھانا دے رہے ہیں اللہ تعالی ثواب دے گا،محبوب الہی بٹ نے تمام کمیونٹی کو اکٹھا کیا، انھوں نے کہا کہ مانچسٹر شہر لندن کے بعد سب سے زیادہ ترقی کررہا ہے، میری طرف سے پریس کلب ارکان کو مبارک باد ہو۔اوپن کچن م

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں