پاکستانی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون ایم این اے اور ممبران سید جاوید علی شاہ جیلانی ایم این اے، ریاض خان فتیانہ ایم این اے اور ملک انور تاج ایم این اے نے ہائ کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے خصوصی ملاقات جموں کشمیر تحریک خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین بھی موجود تھے
لندن عارف چودھری
جموں و کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اراکین برطانیہ کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ جموں اور کشمیر کے تنازعہ پر بین الاقوامی توجہ مرکوز کر سکیں، جو کہ #پاکستان اور بھارت کے درمیان فلیش پوائنٹ بنی ہوئی ہے، جیسا کہ حالیہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے۔ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھی اجاگر کریں گے اور عالمی برادری پر زور دیں گے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
یہ وفد اراکین پارلیمنٹ، برطانیہ بھر میں مقیم کشمیریوں کے ممتاز اراکین، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
