خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

Spread the love


خزینہ شعر و ادب انٹرنیشنل( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک ) کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں بیک وقت 3 خوشیاں منائی گئیں۔ سب سے بڑی خوشی پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار کامیابی ، مشعل عقیل پنکی ، سمیرا سومی عارف، صبیح شیخ اور ہمارے بھائی سید سجاد حسین شاہ کی سالگرہ اور عید پارٹی ۔ اس موقع پر خزینہ شعروادب انٹرنیشنل کی بانی و صدر نغمانہ کنول شیخ نے پاک فوج کی بری ، بحری ، فضائی فوج اور سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ ان کی زبردست کارکردگی سے دشمن کو منہ کی کھانی پڑی اور پاکستان کو زبردست کامیابی ملی انھوں نے کہا کہ اس موقع پر رب العزت کے سامنے سجدہ ریز ہو کر شکر ادا کرنا چاہیے اور انھوں نے ہماری دونوں بہنوں اور بھائیوں کو سالگرہ کیو سالگرہ کی مبارک بھی دی ۔ ایونٹ آرگنائزر سائرہ پونا والا نے پاک فوج کے کارنامے کو سراہتے ہوئے بتایا کہ میں ان دنوں پاکستان میں تھی اور میں وہاں کی عوام کے حوصلے اور جوش کو داد دوں گی کہ ذرا بھی پریشان نہیں تھے کیونکہ انھیں یقین تھا کہ وہ ضرور کامیاب ہونگے۔ سرپرست سید سجاد شاہ کا کہنا تھا کہ اس کامیابی پر ہمیں فخر ہے کہ ہماری آرمی ، بحریہ اور فضائیہ نے 1970 کی ناکامی کا پورا پورا بدلہ لے لیا ۔ ڈاکٹر یونس پرواز نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فوج نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سیکرٹری نشر و اشاعت اور فنانس سیکرٹری صابرہ ناہید کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے ہمیں انڈر ایسٹیمیٹ کر لیا تھا کہ پاکستان ان کا مقابلہ نہ کر پائے گا اور جنگ ہار جائے گا ہماری فوج نے بھر پور مقابلہ کر ملک کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ ہماری فوج ہماری حکومت اور عوام مبارکباد کی حق دار ہیں ۔ یہاں کامران مسیح جس نے میرے بھائی عبدالروف کے ذاتی کالج عبدالسلام کالج فیصل آباد سے تعلیم حاصل کی اور مجھے فخر ہے کہ اس کامیابی کے موقع پر کامران مسیح کے والد نے اپنے انٹرویو میں میرے بھائی عبدالروف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور انھوں نے سالگرہ والوں کو سالگرہ کی مبارک بھی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر نغمانہ کنول نے فردا فردا تمام ممبران کا شکریہ کیا۔۔ اس پروگرام میں مشعل عقیل پنکی ، سمیرا سومی ، صغرا ، ناز کوکب ، شبنم مرزا، سائرہ پونا والا ، سیما شیخ ، صابرہ ناہید ، نغمانہ کنول شیخ ، امتیاز شیخ ، صبیح شیخ ، سید سجاد حیدر ، ڈاکٹر یونس پرواز ، شہزاد مرزا ، لیاقت علی احد جنید شیخ، قاسم شیخ اور صدیق پونا والا نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں نغمانہ کنول نے تمام ممبران کو اپنا ناول آخری محبت بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں