
ممتاز کاروباری شخصیت اور نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید قریشی کے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح کی خوشی میں اپنے دوست احباب جن میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر اور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے ایگزیگٹیو ممبر سید رضوان ہاشمی – سماجی سیاسی شخصیت ماہر معاشیات اختر رانا – کاروباری شخصیت حسن سندھو – کمیونٹی لیڈر محمد فراز – اور نوجوان کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ ق گریٹر مانچسٹر کے صدر ملک فاروق اور فراز شامل تھے کے لیے پشاور ریسٹورنٹ مانچسٹر میں ڈنر کا اہتمام کیا
لندن عارف چودھری
اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا – اس موقع پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی اور نارتھ ویسٹ کے صدر ملک فاروق نے نبیل جاوید کا ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب سے پہلے ھم پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر دلی مبارکباد دیتے ہیں – پاکستان کی مسلح افواج خاص طور پر پاکستان کی فضائیہ کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ اقدام اور انکے غرور کو خاک میں ملا دیا اس پر ہمیں فخر ھے – اختر رانا کا کہنا تھا کہ ھماری افواج نے مودی سرکار کو پاکستان نے زبردست سرپرائز دیا اور دنیا بھر کو واضع پیغام دے دیا کہ جو بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گااس کا حشر ایسا ھی ھو گا – اس میں ھماری سیاسی قیادت خا ص طور پر نوجوان لیڈر بلاول بھٹو خارجہ محاز پر اپنا مثبت کردار ادا کیا – کمیونٹی لیڈر فراز اور بزنس مین حسن سندھو نے سب سے پہلے آج کی تقریب منعقد کرنے پر نبیل جاوید قریشی کا پشاور ریسٹورنٹ کے مزیدار کھانے کھلانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کہ ھم اپنی مسلح افواج سے والہانہ محبت کرتے ہیں – ھماری افواج کی وجہ سے پاکستان کو کوئ میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا
