اولڈھم کے مئیر کونسلر اور ہوم لیس فرینڈلی چئیرئٹی کے بانی ڈاکٹر زاھد چوہان او بی ای نے کی کتاب کووڈ دی ٹرنچیز (Covid THE TRENCHES)کی لانچنگ اولڈھم لائیبریری میں کی گئ –

Spread the love


لندن عارف چودھری

یاد رہے کہ ڈاکٹر زاھد چوہان نے گائیڈ لائن کے خلاف دنیا میں سب سے پہلے ھوم لیس لوگوں کو کووڈ ویکسین لگا کر پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے – کتاب میں کووڈ کے دنوں کے بارے میں تجزیہ کیا گیا ھے – لانچنگ میں اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ – چیف ایگزیگٹیو شیلی کی کیپلنگ – چیف کلینیکل آفیسر ڈاکٹر جان پیٹرسن – بیکن میڈیکل سروسز گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق چوہان -کونسلر نسیم اسلم – کونسلر شاھد مشتاق – لطیف چودھری – ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین – مائیکل – اور کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی – اس موقع پر ڈاکٹر چوہان نے ہال میں موجود لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے – کتاب کی ساری آمدن ہوم لیس فرینڈلی چئیرئٹی کو جائیگی – اس موقع پر ڈاکٹر زاھد چوہان او بی ای نے کووڈ کے دنوں کی جزباتی انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بمشول مریضوں اور ساتھیوں کو ہلاک ہوتے ہوئے دیکھا اور صفائ کرنے والے اور پورٹرز جیسے بہادر لوگوں کو بھی دیکھا – مہلک وبائ امراض سے سب سے بڑا سبق یہ تھا کہ ہمیں صحت اور دیکھ بھال کرنے والوں کو زیادہ احترام کے ساتھ لینا چاہئے -انکا مزید کہنا تھا کہ کتاب لکھنے کا مقصد اپنے تجربات شئیر کرنا اور امید کرتا ھوں کہ اس سے مستقبل میں چیزوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی – – اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان نے ھوم لیس لوگوں کو دنیا بھر میں پہلی دفع کووڈ ویکسین لگا کر نہ صرف یوکے میں بلکہ پوری دنیا میں توجہ کا مرکز بنے تھے – چیف ایگزیگٹیو اولڈھم کونسل شیلی کپلنگ نے کہا کہ یہ کووڈ کے متعلق لکھی ھوئ کتاب ڈاکٹر زاھد چوہان کی اچھی کاوش ھے اسکو سب کو خریدنا چاہئے- ڈاکٹر طارق چوہان نے اس کتاب کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان پر مجھے فخر ھے – ڈپٹی لیفٹیننٹ مزاھد حسین -کونسلر شاھد مشتاق نے کہا کہ ڈاکٹر زاھد چوہان نے کووڈ کے دنوں میں فرنٹ لائن پر کا کیا اسی تجربات پر کووڈ دی ٹرنچیز کتاب لکھی گئ ھے یہ لوگوں کو خرید کرپڑھنی چاہئے – کمیونٹی لیڈر لطیف چودھری نے اسے ڈاکٹر زاھد چوہان کی اچھی کاوش قرار دیا – ڈاکٹر جان پیٹرسن اور مائیکل نے کے ڈاکٹر زاھد چوھان نے کتاب کووڈ دی ٹرنچیز لکھ کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں