اولڈھم کونسل کی پہلی خاتون مسلم لیڈر عروج شاہ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ناکام ھوگئی

Spread the love


لندن عارف چودھری
اس موقع پر اولڈھم کونسل کی لیڈر کونسلر عروج شاہ نے ان پر اعتماد کرنے پر انکو ووٹ دینے پر تمام کونسلران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے پہلے بھی اولڈھم کی کمیونٹی کی بہتری کے لئے کئے پراجیکٹ کئے ہیں اب پہلے سے بھی زیادہ کمیونٹی کی خدمت کرونگی -سابق مئیر چودھری ریاض – جنہیں آج کے خصوصی اجلاس میں ایلڈرمین آف بارو کے ایورڈ سے نوازا کیا نے اولڈھم کونسل کا شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کونسلر عروج شاہ کو کونسل لیڈر کا اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارک دیتا ھوں وہ کونسل کے کامیاب لیڈر ھے -اب پہلے سے بھی زیادہ اولڈھم کی خدمت کرے گی – ڈپٹی لیڈر کونسلر عبدالجبار – کونسلر شاھد مشتاق اور کونسلر عمرنشین -راجہ آفتاب شریف نے بھی کونسلر عروج شاہ کو اولڈھم کونسل کی لیڈر کے لئے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا انکا مزید کہنا تھا کہ کونسلر عروج شاہ کے اولڈھم کے لئے تاریخی کام کئے جس پر ہمیں فخر ھے اور اولڈھم کی ترقی اور نوجوانوں کے لئے بھی کئ نئے پراجیکٹ پر کام کر رھی ھے ایسی لیڈر جو کہ پارٹی کے تمام ممبران اور نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ھے امید کرتے ہیں کہ وہ اب بلا تفریق اولڈھم کی کمیونٹی سے مل کر ان کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں