مانچسٹر(سٹی رپورٹر)پنجابی یونین یو کے کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس 30مئی جمعہ کو پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں ہوگی، کانفرنس میں شرکت کے لئے پنجابی ادیب اور صحافی مدثر اقبال بٹ برطانیہ پہنچ گئے ، وہ اپنے قیام کے دوران برطانیہ کے مختلف شہروں کا دورہ اور تقریبات میں شرکت کریں گے۔پنجابی کانفرنس کے مختلف سیشن ہو گے، کانفرنس کا عنوان بین الاقوامی تناظر میں نئے پنجابی نظریات رکھا گیا ہے،جس میں پاکستان، یوکے اور ناروے سمیت دیگر ملکوں سے پنجابی مندوبین شرکت کررہے ہیں،اہم مقررین میں قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر، علی ارمان،مشتاق لاشاری،شگفتہ گمی، ڈاکٹر فہد حسن،زاہد حسن،عمیر منظور،لارڈ ایم کے پاشا،وجاہت علی خان،ارشد رچپال،آصف سلیم مٹھا،ڈاکٹر یونس امین،خادم حسین تھتھال،پرویز اقبال،اعجاز چودھری، ریاض احمد چودھری، وقاص بٹ،شگفتہ گمی،عنبرین ظفر،شہزاد لودھی،صابر رضا،وسیم کاظمی سمیت دیگر شامل ہیں، اس موقع پر محبوب الہی بٹ پنجابی عارفانہ کلام بھی پیش کریں گے۔
