اوپن کچن کمیونٹی کی شاندار خدمات اور سپورٹ کررہا ہے،کونسلر شہباز سرور

Spread the love


مانچسٹر(تجمل گرمانی) لانگ سائٹ مانچسٹر سے منتخب کونسلر اور ورکر پارٹی کے رہنما کونسلر شہباز سرور نے کہا ہے کہ اوپن کچن کمیونٹی کی شاندار خدمات اور سپورٹ کررہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہر ہفتے ضرورت کا سامان تقسیم کیا جاتا ہے جس سے پاکستانی کمیونٹی کی عزت میں اضافہ ہورہا ہے۔اوپن کچن کے ساتھ ابتدا سے کام کررہا ہوں، یہ خدمت جاری رہنی چاہئے،کونسل ہمیشہ سپورٹ کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوپن کچن مانچسٹر میں کھانے کا سامان تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔اوپن کچن مانچسٹر کے زیر اہتمام 376سے زائد بے گھر ضرورت مند افراد اور طالبعلموں میں کھانے کا سامان تقسیم کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی کونسلر شہباز سرور اور ان کے صاحبزادے جلال الدین سرورتھے ۔صدارت چئیرمین اوپن کچن محمد شہزاد علی مرزا، اور صدر عامر خان نے کی جبکہ شرکا میں چودھری سعید اللہ مدبر چودھری محمد رفیق، عبدالرزاق، صحبت علی،محی الدین چیمہ، وجیہ الدین،محمد حسنین،ٹینا شیخ، ،چودھری عارف،حفیظ اللہ چوہان،حاجی نواز ، سجاد حسنین شاہ سمیت دیگر شامل تھے۔شہزاد علی مرزا نے کہا کہ اوپن کچن ہر ہفتے کھانے کا سامان اور روزانہ تیار کھانا تقسیم کررہا ہے،سیر وسیاحت کے لئے فیملی ٹورز بھی لےجارہا ہے،پاکستانی سمیت ہر کمیونٹی کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔صدر عامر خان نے کہا کہ اوپن کچن بہت اچھی خدمت کررہا ہے،خواتین سمیت ہر طبقہ کے افراد رضاکارانہ کام کررہے ہیں،انھوں نےمطالبہ کیا کہ مانچسٹر کونسل کی جانب کوڑا دان دئیے جائیں،کونسلرشہباز نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔شہزاد علی مرزا نے کہا کہ کونسلر شہباز سرور سے مستقبل کے منصوبوں کے بارے بات چیت ہوئی جس میں وہ مکمل تعاون کریں گے،چودھری عارف نے شہزاد مرزا اور عامر خان کو مبارک باد دی،اللہ انھیں ہمت دے۔کونسلر شہباز سرور کو آمد پر مبارک باددیتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں