پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون کھٹانہ نے بچوں کے لئے حج کے بارے میں معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا

Spread the love

مصطفائیہ شریف چیئریٹی کی چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر فیصے اور انکی ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چیئرمین چودھری ہارون کھٹانہ مینجر ڈاکٹر مہوش جبین چودھری اور انکی ٹیم کے تعاون سے بچوں کے لئے حج کے بارے میں معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا

لندن عارف چودھری

جس میں بھاری تعداد میں پاکستانی بچے اپنی اپنی والدہ کے ھمراہ شریک ھوئے – بچوں نے کلام اور نعت رسول مقبول بھی سنائیں – اور سوالات و جوابات کا سلسلہ بھی جاری رھا – بچوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے – مصطفائیہ شریف چیئریٹی ڈاکٹر فیصے کی سربراہی میں 22 ملکوں میں فلاحی کام کر ر ھی ھے – جن میں کئ پراجیکٹ مکمل ھو چکے ہیں اور کچھ جاری ہیں – حال ھی میں ڈاکٹر فیصے پاکستان کے دورہ میں بھی کئ پراجیکٹس شروع کر کے آئ ہیں – اسکا کریڈٹ ڈاکٹر فیصے اور انکی ٹیم کو جاتا ھے – اس موقع پر ڈاکٹر فیصے کا کہنا تھا کہ آج ھم نے بچوں کو اسلام اور خصوصی طور پر حج کے بارے میں معلومات دیں برطانیہ کو بچوں کو اسلامی تربیت کی بہت ضرورت ھے میں پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چیئرمین چودھری ہارون کھٹانہ اور انکی ٹیم کے ساتھ آج حج ورکشاپ میں موجود بچوں کے والدین کا بھی شکریہ ادا کرتی ھو ں – اور اپیل کرتی ھوں کہ وہ فلاحی کاموں میں ھم سے تعاون کرے – مصطفائیہ شریف کی مینجر ثمینہ خان اور چیف ڈائریکٹر حمیرا سالک نے بھی آج کی حج ورکشاپ کو کامیاب مثالی ورکشاپ قرار دیا -پاکستان کمیونٹی سینٹر کی مینجر ڈاکٹر مہوش جبین چودھری نے ڈاکٹر فیصے کو آج کی طرع آگے بھی پاکستانی کمیونٹی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دیار غیر میں ھمارے بچوں کو ایسی دینی معلوماتی ورکشاپس کا انعقاد تواتر کے ساتھ کرنا چاہئے – کمیونٹی لیڈر مریم چودھری نے بھی آج کی کامیاب حج ورکشاپ کے انعقاد پر مصطفائیہ شریف چیئریٹی اور پاکستانی کمیونٹی سینٹر انتظامیہ کو مبارکباد دی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں