پنجابی یونین کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس منعقد

Spread the love


مانچسٹر(سٹی رپورٹر)پنجابی یونین کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس ہوئی جس کی صدارت پاکستان کے معروف پنجابی صحافی اور ادیب مدثر اقبال بٹ نے کی ، کانفرنس سے قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر، ممبر برٹش پارلینٹ افضل خان،سید لخت حسنین ،علی ارمان،مشتاق لاشاری،شگفتہ گمی، ڈاکٹر فہد حسن،زاہد حسن،عمیر منظور،لارڈ ایم کے پاشا،ارشد رچپال،ڈاکٹر یونس امین،خادم حسین تھتھال،پرویز اقبال،اعجاز چودھری، ریاض احمد چودھری، وقاص بٹ،شگفتہ گمی،عنبرین ظفر،شہزاد لودھی،صابر رضا،وسیم کاظمی سمیت پنجابی دانشوروں نے خطاب کیا، اس موقع پر محبوب الہی بٹ نے پنجابی عارفانہ کلام جبکہ ظہیر لکھیرا اور فریدا لکھیرا نے پنجابی نغمے پیش کئے۔مقررین نےکہا کہ موجودہ نسل پنجابی سے ناواقف ہے، ہندوستان کی تقسیم سے پنجابی زبان کو نقصان ہوا،پاکستان اور بھارت امن قائم کرکے ترقی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر شگفتہ گمی کی کتاب “جھلی “ کے بارے میں گفتگو بھی کی گئی۔زاہد حسین نے کہا کہ شگفتہ گمی برطانیہ میں رہنے کے باوجود بہت اچھی پنجابی ادیبہ ہیں،انھیں پنجابی ناول نگاری پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، صابر رضا نے کہا کہ جھلی ایک پنجابی عورت کی کہانی ہے،اس کے کردار بہت مضبوط ہیں،شگفتہ گمی ہمارے معاشرے میں عورت کے کردار کو اجاگر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،مدثر اقبال بٹ کو مانچسٹر میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،پنجابی ہماری ماں بولی زبان ہے۔مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ شگفتہ گمی پنجابی زبان کی بہت خدمت کررہی ہیں،نئی نسل بہت اچھی زبان بولتی ہے اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے انھوں نے کہا شگفتہ گمی اپنے والد کے مشن کو آگے لے کر چل رہی ہیں، شگفتہ گمی نے کہا کہ ان کا ناول جھلی پنجابی معاشرے کی عورت کا عکاس ہے، انھوں نے پنجابی زبان اور مٹی کو اجاگر کیا ہے،انھوں نے کہا وہ اکیسوی صدی کی عورت ہونے کے باوجود میرا جسم میری مرضی کی قائل نہیں،پاکستانی اور برطانیہ میں ہمیشہ اپنی عزت کو محفوظ رکھا،عورت کو مثالی ماں، بہن اور بیٹی بننے کی ضرورت ہے۔ مدثر اقبال بٹ نے آخر میں تمام مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور محبوب الہی بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، شیخ اعجاز افضل ،صابر رضا، عمیر رضا، نعیم طاہر، آفتاب سمیت سب بہنوں بھائیوں نے بہت تعاون اور کانفرنس کو کامیاب کیا۔اگلی کانفرنس میں پاکستان سے بہت سارے ادیب شرکت کریں گے،آخر میں پاکستانی کمیونٹی، صحافت، ادب، کاروبار، سمیت دیگر شعبوں میں خدمات کرنے والی شخصیات کے اعتراف میں ایوارڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔کانفرنس کے شرکا کے لئے ضیافت کا بندوبست بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں