برطانیہ کے شہر ہیلی فیکس کی ممتاز سماجی شخصیت چودھری ڈاکٹر محمد ایوب اور اتفاق کیٹرنگ ہیلی فیکس اور کرسٹل شادی ہال برنلے کے چیف ایگزیگٹیو راجہ طاھر نے ہیلی فیکس کے مقامی ہال میں الوداعی پروگرام شعر خوانی و سیف الملوک کی ادبی سنگت کا انعقاد کیا – بر طانیہ کی سماجی کاروباری شخصیت فخر تڑاڑ کھل سردار آفتاب خان – چودھری محمد وحید کی خصوصی شرکت

– لندن عارف چودھری
– - پاکستان گجر خاں سے آئے ھوئے معروف شعر خواں چودھری مختار احمد اور ڈیوز بر ی برطانیہ کے معروف شعر خواں حافظ راجہ یعقوب نے شعر خوانی کے نشتر چلا کر محفل کو محضوض کیا- نقابت کے فرائض انٹر نیشنل ادبی شخصیت راجہ مسعود عالم شامی نے اپنے مخصوص میں اداکی – برطانیہ کے مختلف شھروں پوٹھواری اشعار و موسیقی کے دلدادہ افراد نےشرکت کر کے محفل کی رونق کو چار چاند لگا نے میں کلیدی کردار ادا کیا – دوسرے شرکت کرنے والوں میں سابق مئیر چودھری گل فراز -سابق مئیر چودھری ارشد محمود – چودھری آصف ڈی سی – چودھری عبدالوحید – عباس شاہ _شامل تھے – اس موقع پر میزبان چودھری ڈاکٹر محمد ایوب اور راجہ طاھر نے کہا کہ ہم نے آج الوداعی پروگرام شعر خوانی و سیف الملوک کا انعقاد کیا جس میں برطانیہ کے مختلف شھروں ادبی سنگت کے چاہنے والوں نے شرکت کی – جس پر ھم تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں – بین القوامی شخصیت راجہ مسعود عالم شامی نے ادبی محفل کا انعقاد کرنے والوں اور محفل میں شریک ھونے والوں کا دلی شکریہ ادا کیا – برطانیہ کی ممتاز کاروباری اور ادبی شخصیت فخر تڑاڑ کھل سردار آفتاب خان نے نے کہا کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ایسے پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ھے تاکہ ھماری نئ نسل کو اپنے کلچرل کا پتہ چلے – سابقہ مئیرز چودھری گلفراز اور اور چودھری ارشد نے میزبان چودھری ڈاکٹر محمد ایوب اور راجہ طاھر کو کامیاب پروگرام کروانے پر دلی مبارکباد دی – تقریب میں شریک دوسرے شرکاء کا کہنا تھا کہ چودھری ڈاکٹر محمد ایوب اورراجہ طاھر کی جانب سے برطانیہ میں پاکستان کی علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنا لائق تحسین ھے – انہیں برطانیہ کے دوسروں شہروں میں بھی ایسی محافل کا انعقاد کرنے کی کوشش کرنی چاہئے – انہوں آج علاقائ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے رھی گی محفل کو خوش آئند قرار دیا –
خطہ پوٹھوار کی علاقائ ثقافت کو برطانیہ میں اجاگر کرنے اور نوجوان نسل سے جوڑے رکھنے کی کاوش قابل ٹحسین و متاثر کن ھے
