

لندن عارف چودھری
اسلمیہ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام عید میلاد النبی کی مناسبت سے برطانیہ کے شہر پیٹر برو میں ایک عظیم الشان جلوس کا انعقاد کیا گیا جس کی سر پرستی ممتاز مزہبی شخصیت پیر صوفی محمد اصغر اسلمی نے کی – صوفی ریاض احمد آستانہ عالیہ شاد پور شریف ضلع جہلم کی خصوصی شرکت – جلوس میں دوسرے علماء کرام کے علاوہ عاشقان رسول کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – مئیر کیمرج و پیٹر برو پاؤل برسٹو نے بھی شرکت کی – اس موقع پر فضا درود پاک اور کلمہ حق سے گونجتی رہی -جلوس کے راستے میں جگہ جگہ سٹال لگائے گئے تھے -جہاں شرکاء کو ٹھنڈے و گرم مشروبات -مٹھائیاں -اور کھانے پیش کئے گئے -اس موقع پر پیر خواجہ محمد اصغر اسلمی صوفی ریاض احمد اور دیگر علما ء کرام کا کہنا تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کا اظہار کرنے سے دنیا بھر میں محبت وامن کا پیغام پہنچتا ھے –
جلوس کا اختتام فیضان مدینہ مسجد میں ھوا جہاں پر پیر صوفی محمد اسلم کے سالانہ عرس کی تقریبات منعقد کی گئ اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کرائ گئ
