نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں نماز عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام اورمذہبی جوش و جذبے سے ادا کی گئی

Spread the love

نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں نماز عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت و احترام اورمذہبی جوش و جذبے سے ادا کی گئ۔ ممتاز جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے نماز عید الضحیٰ پڑھائ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور عالم اقوام میں مظلوم انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی

لندن عارف چودھری
۔ قاری شبیر احمد نے نماز عید الضحیٰ کی تیسری جماعت میں امامت کے فرائض انجام دے ۔ مولانا قاری خادم حسین چشتی نےکہا کہ عید الاضحیٰ پر اہل ایمان مال کی قربانی پیش کرتے ہیں اور جو اپنا مال قربان کر دے وقت آنے پر وہ اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرے گا ۔ گوشت کی قربانی غریب و نادار کے لیے عید کا تحفہ اس سے جذبہ ایثار پیدا ہوتا ہے تیسری بات اس میں اجتماعیت کا درس ملتا ہے جس سے آپس میں باہمی ہم آہنگی و محبت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ میرا پیغام ہے کہ عالمی سطح پر مظلوم و دکھی انسانیت کے لیے آواز اٹھائیں ۔ اولڈھم کونسل کے سابق کونسلر اور کاروباری شخصیت خضر رحمان نے کہا کہ عیدالاضحی قربانی کا نام ھے میری طرف سے اولڈھم کی کمیونٹی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک ھو – اولڈہم کونسل کے اپوزیشن لیڈر کونسلر کامران غفور نے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے امن و محبت بانٹنے کا پیغام دیا ۔حافظ جاوید اقبال نے کہا کہ عید الاضحیٰ قربانی کا نام ہے حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی پیش کی جسے اللّٰہ تعالیٰ نے قبول کیا اور تاقیامت قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ تمام امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد ۔ کشمیر ی راہنما جاوید اقبال نے کہا کہ عید خوشیوں کا تہوار ہے سارے گلے شکوے اور نفعرتیں مٹا کر ایک دوسرے کو گلے لگائیں ۔مسجد انتظامیہ کی طرف سے حاجی اصغر علی ، محمد یوسف بھٹی و دیگر نے اہل ایمان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ ہمیں خوشیوں کے ان لمحات میں مظلوم غربت کی چکی میں پسے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہیے ۔

عید الاضحیٰ ہمیں جذبہ ایثار و قربانی سکھانے کے ساتھ دکھی مظلوم اور غربت کی چکی میں پسے لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں