اولڈہم کی تمام مساجد میں عیدالاضحٰی کے بھرپور اجتماعات منعقد ہوئے۔ مولانا قاری عبدالشکور قادری

Spread the love

مانچسٹر عارف چودھری
مانچسٹر کے علاقے اولڈہم کی مسلم کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم
اولڈہم ماسک کونسل کے بانی و چیئرمین مولانا قاری عبدالشکور قادری کی راہنمائی و سرپرستی میں اولڈہم کی تمام مساجد میں عیدالاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے اور عید الاضحی کے بڑے بڑے اجتماعات میں علمائے کرام نے فلسفہ قربانی اور سنت ابراہیمی کے حوالے
سے خطابات کئے
مولانا قاری عبدالشکور قادری نے المدینہ جامع مسجد واٹر لو سٹریٹ میں خطبۂ عیدالاضحٰی میں فلسفہ قربانی کے حوالے سے کہا کہ آج پوری دنیا میں اہل اسلام سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہُوۓ قربانیاں ادا کررہے ہیں جو حُکمِ خداوندی کی تکمیل ہے ۔
قرطبہ مسجد لیز روڈ میں مولانا شفیق الرحمان نے کہا کہ بندۂ مومن کی زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالٰی کی رضا ہے اور قربانی کا عمل یہی ہمیں سکھاتا ہے
مدینہ مسجد کاپس میں علامہ ماجد حسین رضوی نے اخلاص کے موضوع پر تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں یہی سبق ہے کہ انسان کا ہر عمل صرف اور صرف اپنے رب کی خوشنودی کے لئے ہو ۔
بلال جامع مسجد میں عیدُالاضحی کے موقع اپنے خُصوصی خطاب میں علامہ صاحبزادہ محمد طاہر بغدادی نے کہا اسلام نے جس خوبصورت انداز کہ حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیھما السلام کے عظیم اسوہ کو بیان کیا ہے ، وہ ساری انسانیت کے لئے سبق ہے کہ امتحانات میں صبر و استقامت کے ساتھ اللہ کی رضا کے لئے جو بھی کوشش کرے گا دین و دنیا کی عظمتیں اسے نصیب ہوں گی ۔ اسی لیے امت مسلمہ آج بھی
سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے جذبۂ ایثار و قربانی کی یاد تازہ کررہی ہے ۔
راس سٹریٹ مسجد میں خطبۂ عید میں مولانا حافظ عطاء الرحمن نے سورہ کوثر کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی عبادت نماز اور قربانی کی صورت میں کرنے سے بندۂ مومن کو دونوں جہاں کی برکتیں نصیب ہوتی ہیں اسی طرح
اولڈہم کی تمام مساجد
گرین گیٹ مسجد ، نگینہ جامع مسجد ، نصرت الاسلام مسجد پٹ سٹریٹ، جلال آباد مسجد ، محمدیہ سیفیہ مسجد، ، مدینہ انسٹی ٹیوٹ مسجد،
فیضان مدینہ مسجد ، مدینة العلم مسجد، پیغام اسلام مسجد ، جامعہ شمسیہ قمر العلوم ، اسلامیہ غوثیہ مسجد ورنتھ، زاہدیہ قاسمیہ،، محی الاسلام مسجد، مرکزی مسجد ورنتھ، حضرا مسجد،
شاہ جلال مسجد ، حیات النبی مسجد ، یورپین اسلامک سینٹر، نورِ اسلام مسجد ، ورنتھ جامع مسجد ،
حسینیہ مسجد گلاڈوک اور سینٹرل مسجد اولڈہم،
میں عیدالاضحٰی کی ادائیگی کے لئے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں اولڈہم اور گرد ونواح کی تمام مسلم کمیونٹی شریک ہوئی۰ مولانا
قاری عبد الشکور قادری اور قاری منظوراحمد شاکر اور اولڈھم ماسک کونسل کے تمام اراکین کی طرف کی سے کی گئی درخواست پر یوکے بھر کی طرح اولڈہم کے مسلم طلبہ و طالبات کے لیے امتحانات میں کامیابی کی خصوصی دعا کی گئی ،
کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق اور برطانیہ میں بسنے تمام اہل اسلام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ مولانا قاری عبدالشکور قادری نے کہا کہ ہم اولڈہم ماسک کونسل کی طرف سے اولڈھم کی تمام مساجد کے علمائے کرام اور انتظامیہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے اعلی ترین انتظامات کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں