گریٹر مانچسٹر کی ممتاز سماجی مزہبی شخصیت میاں غلام فرید اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love


غلام فرید ممتاز سماجی سیاسی شخصیت میاں عبدالرشید آف کلانوالہ کے برادر نسبتی اور میاں عزیز – میاں زمان – میاں صدیق -میاں نواز کے بھائ اور فیصل فرید – قیصر فرید – طاھر فرید کے والد تھے
رپورٹ عارف چودھری
یہ دنیا اک عارضی ٹھکانہ ہے ہر زندہ شئے نے موت کا کڑوا ذائقہ چکھنا ہے غیب کا علم واحدہ لاشریک کی دسترس میں ہے ۔جب انسان کی روح مسافر ہو جاتی ہے تو چند دنوں بعض لوگ مرنے والے کو بھول جاتے لیکن جو لوگ زندگی میں نیک اعمال چھوڑ جاتے ہیں انکا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے ایسی ہی ایک بزرگ شخصیت میاں غلام فرید جو کہ حقیقہ کھاریاں پاکستان سے تعلق رکھتے تھے نوے سال کے قریب کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے انکی نمازے جنازہ حمزہ مسجد آشٹن میں ادا کر دی گئ اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – میاں فرید مرحوم کے بھتیجے اور ممتاز عالم دین اور انٹرنیشنل مزہبی سکالر شیخ احمد دباغ نے خصوصی دعا کروائ – میاں غلام فرید ساٹھ کی دہائی میں پاکستان سے پولیس کی شاہانہ نوکری چھوڑ کر برطانیہ روزگار کی تلاش اور روشن مستقبل کے لیے تشریف لائے اور اسکے بعد سینکڑوں خاندانوں کو برطانیہ بلا کر انہیں یہاں پر انہیں مستقل سکونت اختیار کروائی انکی انسان دوستی کی وجہ سے کمیونٹی غم میں مبتلا ہے ۔ اس موقع پر میاں عبدالرشید آف کلانوالہ نے کہا کہ میرے بھائ میاں غلام فرید نے ساری زندگی کمیونٹی کی خدمت میں گزاری انکی وفات ھمارے خاندان کے لئے بہت صدمہ والی خبر تھی – میں انکی نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے والے دوست احباب اور رشتہ داروں کا شکر گزار ھو ں – چودھری سعید نے بھی انکی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا -تمام دوست احباب عزیز و اقارب و قریبی رفقاء نے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی عالم برزخ منزل آسان فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین- میاں غلام فرید کی وفات پر تعزیت کرنے والوں میں چودھری اختر ملوانہ – چودھری یونس – چودھری اسلم – حاجی ظفر – چودھری ھمایوں – آشٹن گروپ کے حاجی عبدالقیوم – مرزا یونس – حاجی ازرم – آصف ملک – چودھری اشرف – چودھری قمر – چودھری جاوید – چودھری حاجی صلابت – چودھری طاھر – شامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں