میاں اسحاق عزیز نے مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین رانا امتیاز احمد اور مظفر حسین ڈار سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس گجرات اور احمد ڈار کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا

Spread the love

ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی پی ٹی آئ برطانیہ ناصر میر اور مانچسٹر کی ممتاز کاروباری مزہبی شخصیت میاں اسحاق عزیز نے مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین رانا امتیاز احمد اور مظفر حسین ڈار سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس گجرات اور احمد ڈار کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں عیشائیہ دیا

مانچسٹر عارف چودھری

– اس موقع پر مہمان خصوصی رانا امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے بہت سہولتیں دی ہیں جس کا اورسیز پاکستانیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے -اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے جہاں آپکو فائدہ ھوگا اس کے ساتھ زرمبادلہ کی شکل میں اپنے ملک پاکستان کو بھی فائدہ ھو گا – میاں اسحاق اور ناصر میر کو آج تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں – پاکستان سے آئے ہوئے بزنس مین اور سابق نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس غظنفر حسین ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 2025/26 کے بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پراپرٹی اور دوسری انوسٹمنٹ میں ٹیکس میں کافی چھوٹ دی گئ ھے – اس لئے اوورسیز پاکستانی بھائیوں کو پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کرنے میں اچھے مواقع ہیں امید ھے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا – میں میاں اسحاق اور ناصر میر کا آج کے ڈنر دینے پر شکر گزار ھوں – میزبان ناصر میر اور میاں اسحاق نے مہمانوں کا انکی دعوت میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بھی تفصیل سے باتیں ھوئ – امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں پاکستان بہتری کی طرف جائیگا

بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کا تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری بارے آگاہی دینا روشن مستقبل کی جانب اہم قدم ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں