
تیونس کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ریلیشن اور گورنمٹ کے انٹرنیشنل ترجمان ڈاکٹر خالد شوکت نے برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں تیونس کے شہر( سیدی بوسعید) کے مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف ظہرانہ دیا ہمیں رپورٹ کر رھے ہیں عارف چودھری *
برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور مسلم لیگ ن برطانیہ ٹریڈ ونگ کے صدر چوہدری خالد محمود ہنجرا کے اعزاز میں تیونس کے معروف سیاستدان و کاروباری شخصیت سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ریلیشن اور گورنمٹ آف تیونس کے انٹرنشنل ترجمان ڈاکٹر خالد شوکت نے تیونس کے شہر (سدی بو سید) کے مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف ظہرانہ دیا
چوہدری خالد محمود ان دنوں یورپ اور افریقہ کے ممالک میں تجارتی دورے پر ہیں
چوہدری خالد محمود نے ڈاکٹر خالد شوکت اور تمیمی شیبائ اور محمد اکرام کا والہانہ استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا سابق وزیر ریلیشن اینڈ کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد شوکت کا پر تکلف ظہرانہ دینے پر خصوصی شکریہ ادا کیا
میزبان ڈاکٹر خالد شوکت نے چوہدری خالد محمود کو تیونس کیساتھ تجارت کرنے پر اور ملاقات فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹر خالد شوکت سیاستدان و بزنس مین کے علاؤہ میڈیا پرسن اور مصنف بھی ہیں تیونس میں انکی بڑی مقبولیت ہے
