اولڈہم ہسپتال میں کینسر کے مریض میں مبتلا مریضوں کر مدد کے لیے قائم میگھیز چیرٹی تنظیم نے لیفٹیننٹ مزاہد حسین اور کاشف اشرف کے باہمی تعاون سے گرینڈ وینیو اولڈہم میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا

Spread the love

اولڈہم ہسپتال میں کینسر کے مریض میں مبتلا مریضوں کر مدد کے لیے قائم میگھیز چیرٹی تنظیم نے لیفٹیننٹ مزاہد حسین اور کاشف اشرف کے باہمی تعاون سے گرینڈ وینیو اولڈہم میں عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جس میں مخیر اور کمیونٹی کی دیگر شخصیات نے دل کھول کر عطیات دے

لندن عارف چودھری

۔ اولڈہم فٹبال کلب کے چئیرمن فرینک روتویل ، سابق مئیر tameside council تافین شریف ،میگھی چیرٹی تنظیم کی ٹرش مورگن، کونسلر نائلہ ابراہیم ،مئیراولڈہم کونسلر ایڈی موریز ۔ جج بیرسٹر عابد حسین – امین چودھری – سابق مئیر کونسلر شعیب اختر – اولڈہم فٹبال کلب کے چیف ایگزیکٹو ڈیرل رائل – عاقب – شیرن – و دیگر کی شرکت ۔ اس موقع پر میزبان مزاہد حسین نے کہا کہ ہم مھیگیز کی جانب سے اولڈہم میں بسنے والی کمیونٹی کومفت سہولیات کی فراہمی بارے آگاہی دے رہے ہیں اسی وجہ سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا تاکہ میگھیز کے لیے عطیات جمع کیے جائیں ۔ مئیر اولڈہم کونسلر ایڈی موریز نے کہا کہ میگھیز ایک شاندار رفاعی تنظیم ہے جو کہ کینسر کے مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔اولڈہم فٹبال کلب کے چئیرمن فرینک روتویل نے کہا کہ عید ملن پارٹی کے ساتھ میگھیز چیرٹی تنظیم کے لیے رقم بھی جمع کر رہے ہیں اگر آپکے پاس زائد رقم موجود ہے تو میگھیز کو عطیہ کریں تاکہ ضرورت مندوں کی خدمت ممکن ہو۔سابق مئیر کونسلر تافین شریف نے کہا کہ میگھیز سنٹر کینسر میں مبتلا مریضوں کی مدد کرتا ہے آپ اس میں دل کھول کر عطیات دیں ۔میگھیز کی ترجمان ٹرش مورگن نے کہا کہ ہم کیسنر میں مبتلا مریضوں کی ہر طرح مدد کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ کونسلر نائلہ ابراہیم ، اولڈہم فٹبال کلب کے چیف ایگزیکٹو ڈیرل رائل و دیگر افراد نے بھی میگھیز کی کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال بارے خدمات کو سراہا اور انکے ساتھ بھرپور مالی معاونت کی درخواست کی ۔ میزبان کاشف اشرف نے عید ملن پارٹی اور میگھیز چیرٹی تنظیم کے لیے دل کھول کر عطیات دینے والے افراد کا دلی شکریہ ادا کیا ۔

اولڈہم میں بسنے والی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی قابل ستائش اور صحت مند معاشرے کی عین عکاسی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں