ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور وزیر اعظم برطانیہ کے ترکیہ کے لئے تجارتی مشیر افضل خان نے اپنے حلقے روشلم میں مقامی لیبر پارٹی قیادت کے ساتھ فنڈ ریزنگ ڈنر کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا

Spread the love


لندن عارف چودھری

ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے اپنے انتخابی حلقہ روشلم مانچسٹر میں لیبر پارٹی فنڈ ریزنگ کی تقریب کا انعقاد کیان لیبر پارٹی سکاٹ لینڈ کے لیڈر انس سرور نے خصوصی شرکت کی – لیبر پارٹی کے ممبران کے ساتھ دوسرے شرکت کرنے والوں میں شرکت کرنے والوں میں چودھری ہارون افضل کھٹانہ – ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی – سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر یاسمین ڈار عطا رسول چوھان – راجہ بجابت حسین – – سالیسٹر چودھری شاھد – چودھری عمر برولہ – کونسلر عیشہ ممتاز – کونسلر غزالہ صدیق – کونسلر مرتضیٰ اقبال – کونسلر جل لووسی – کونسلر مقدس بانو – کونسلر احمد علی – کونسلر آفتاب رزاق – محمد احمد چٹھہ – کونسلر وسیم حسن – شامل تھے – اس موقع پر لیڈر آف سکاٹش لیبر پارٹی انس سرور نے کہا کہ میں مانچسٹر میں رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کے حلقہ انتخاب میں فنڈ ریزنگ کے لیے آیا ہوں افضل خان کی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ فنڈ ریزنگ کا مقصد اگلے سال مئی میں مانچسٹر کونسل کے انتخابات میں لیبر پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم ہے انس سرور کا دلی شکریہ جو سکاٹ لینڈ سے خصوصی طور پر آئے ۔اںکامذید کہنا تھا کہ لیبر پارٹی کی حکومت کو ایک سال سے بھی کم عرصہ ہوا اقتدار سنبھالے ہوئے ہماری کارکردگی قوم کے سامنے ہے پچھلے چودہ برس کنزرویٹو پارٹی اقتدار میں رہ کر جو حالات ملک کے کیے ہیں ہمیں بہتر کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا ۔ مانچسٹر سٹی کے ڈپٹی لارڈ مئیر کونسلر شوکت علی – سابق لارڈ مئیر کونسلر یاسمین قریشی اور سابق لارڈ مئیر نعیم الحسن نے فنڈ ریزنگ کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم اچھے انداز سے چلا سکیں گے ۔ کونسلر جل -کونسلر آفتاب رزاق – کونسلر وسیم حسن نے بھی اسے خوش آئند قرار دیا ۔ چودھری ہارون افضل کھٹانہ – چودھری عبدالقادر – چودھری شاھد – چودھری عمر برولہ اور فنڈ ریزنگ میں شریک لیبر پارٹی کے اراکین و عہدیداران نے فنڈ ریزنگ بارے کہا کہ ہمیں اس طرح کے مذید پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں