








صابرہ ناہید مانچسٹر
مانچسٹر: آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپواء) مانچسٹر کے زیرِ اہتمام قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز سماجی، ادبی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض اپوا کی جنرل سیکرٹری بیگم صابرہ ناہید اور جوائنٹ بیگم رضیہ بالم نے نبھائے۔ تقریب کا آغاز مریم ندیم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ۔ تلاوت کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ صابرہ ناہید نے مسٹر و مسز قونصل جنرل طارق وزیر اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جنرل سیکرٹری نے کہا کہ میں گزشتہ پانچ سال سے اپواء سے جڑے رہنے اور اپنی قیمتی آراء سے مستفید کرنے پر بیگم نازیہ طارق کا اپنی اور پوری ٹیم کی طرف سےشکریہ ادا کرتی ہوں اور ساتھ ہی میں اپنی ٹیم کی طرف سے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نےان پانچ سالوں میں ہمیں میٹنگز کے لئے نہ صرف اپنا میٹنگ روم دیا بلکہ پرتکلف چائے سے تواضع بھی کی اور قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔ انھوں نے مانچسٹر کے چھوٹے بڑے کو خوب عزت دی اور سب سے پیار و شفقت سے پیش آئے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جنرل سیکرٹری صابرہ ناہید نے اپواء کے ممبران کا تعارف کروایا ۔۔ جوائنٹ سیکرٹری بیگم رضیہ بالم نے اپواء مانچسٹر کی چیئرپرسن نازیہ طارق کا تعارف کرواتے ہوئے بھر پور تالیوں میں سٹیج پر مدعو کیا۔ بیگم نازیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سالوں سے اپواء سے جڑی ہوئی ہیں ۔ اپواء نے ہمیشہ انھیں عزت دی اور ان کی رائے کا احترام کیا۔ ان کے عہد مختلف پروگرام کروائے گئے جو بہت کامیاب رہے۔ وائس چیئرپرسن بیگم عابدہ غزنوی نے اپنے خطاب میں قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پانچ سالوں میں قونصل جنرل نے کمیونٹی اور خصوصی طور پر اپواء کی خصوصی معاونت کی اور خلوص دل ، دیانتداری اور جانفیشانی سے دن ہو یا رات لوگوں کی خدمت کی اور چیرپرسن نازیہ طارق نے ان پانچ سالوں میں اپواء کی بہتری کے لئے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مل کر بہت کام کیا ۔ اتاشی جنرل مصباح نورین کا کہنا ہے کہ انھوں نے سی جی صاحب سے بہت کچھ سیکھا ۔ مقررین میں ڈاکٹر لیاقت ملک، بیرسٹر امجد ملک، انیل مسرت شامل تھے، جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قونصل جنرل طارق وزیر کی پانچ سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ طارق وزیر نے نہایت جانفشانی، دیانتداری اور خلوص کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کی۔ جنرل سیکرٹری نے قونصل جنرل کو سٹیج پر مدعو کرتے ہوئےحاضرین سے درخواست کی کہ قونصل جنرل طارق وزیر کی خدمات کے اعتراف میں کھڑے ہو کر ان کا استقبال کریں ۔ لوگوں نے تالیوں کی گونج میں ان کا استقبال کیا ۔ قونصل جنرل طارق وزیر نے اپوءا اور تمام کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مانچسٹر میں گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا ایک خوبصورت اور یادگار باب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کمیونٹی نے ان پانچ سالوں میں کیا سیکھا اور کمیونٹی کی بہتری کے لئے کیا کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا ہمیں کوشش کرنی ہے کہ کمیونٹی میں انگریزی کو فروغ دیا جائے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ہماری کمیونٹی میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔ انھوں نے اپواء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ اپواء ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں سے خواتین اپنے آپ کو منوا سکتی ہیں۔ انھوں نے میڈیا اور سنگرز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کو کامیاب بنانے میں ناہید چوہدری ، عابدہ غزنوی ، رضیہ بالم نے کلیدی کردار ادا کیا، انھوں نے اور پوری ٹیم نے تمام انتظامات نہایت احسن انداز میں سر انجام دیے
