



مانچسٹر عارف چودھری
اور روٹین کے مطابق1873 دن سے لوگوں کو فوڈ تقسیم کیا گیا ۔ اس موقع پر اوپن کچن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شہزاد مرزا نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ دیگر رضاکار تنظیموں کو ساتھ لیکر چلیں تاکہ کمیونٹی کی بہتر خدمت ہو سکے ہم ضرورت مندوں کو اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔ عید ملن میلہ میں پارٹنر بیٹر ووئ چیریٹی کی چیف ایگزیگٹیو طاھرہ خانم کا بھی شکریہ ادا کی- اوپن کچن کے ساتھ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نجم الرضا ء اور چیمہ صاحب اور دوسروں نے کہا کہ رفاعی تنظیم کے تمام معاملات کو شہزاد مرزا اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں میں انکے کام سے بے حد متاثر ہوں ۔ثبرینہ حسین نے کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کے لیے رضاکار تنظیموں کا کردار قابل ستائش اور انتہائی ضروری ہے ۔سابق ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل کونسلر لطف الرحمٰن نے کہا کہ اوپن کچن کمیونٹی کے لیے مثالی خدمات سر انجام دے رہا جسکا کمیونٹی پر گہرا اثر پڑا ہے میں تنظیم میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔کمیونٹی میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی سرگرم خاتون اور بیٹر ووئ چیریٹی کی چیف ایگزیگٹیو طاہرہ خانم نے کہا کہ میلے کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کرنے کے ساتھ نیک مقاصد کے لیے عطیات بھی جمع کرنا تھا ۔ عید ملن میلے میں شریک دیگر افراد نے بھی اوپن کچن کی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات کو بے حد سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں یہ آگے سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کریں گے ۔بعد میں اوپن کچن کی جانب سے لوگوں میں فوڈ تقسیم کیا گیا
اوپن کچن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شہزاد مرزا کی بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے لیے رضاکارانہ خدمات کو کمیونٹی کے اندر بے حد پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے
