ڈاکٹر اورنگزیب یعقوب کو میڈیکل سپرٹیڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر تراڑ کھل تعنیات ہونے اور چارج لینے پر مبارکباد

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت اور سردار گروپ کے چیئرمین سردار آفتاب خان -سردار طارق اور انکی ٹیم اور خان انصاف گروپ برطانیہ نے ڈاکٹر اورنگ زیب یعقوب کو تحصیل ہیڈ کوارٹر تراڑ کھل کا چارج لینے پر انہیں دلی مبارکباد دی – سردار آفتاب خان کی جانب سے اپنے دوستوں کو پارٹی بھی دی گئ اور کیک بھی کاٹا گیا – اس موقع پر سردار آفتاب خان نے کہا کہ ڈاکٹر اورنگزیب یعقوب نے اس سے پہلے بھی محکمہ ہیلتھ میں اپنی خدمات کی وجہ سے ایک نام بنایا ھوا ھے – اور ھم پر امید ھے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر تراڑ کھل کا چارج لے کر کام شروع کرنا اس علاقے میں رہنے والوں کے لئے ایک بہت اچھی خبر ھے – کیونکہ ڈاکٹر اورنگ زیب یعقوب بہت ھی قابل ڈاکٹر اور اپنے شعبے میں ایک بہت بڑا مقام رکھتے ہیں – تراڑ کھل سے تعلق رکھنے والے برطانوی کمیونٹی بھی ڈاکٹر اورنگزیب یعقوب کی ٹی ایچ کیو ہسپتال تراڑ کھل کا میڈیکل سپرٹیڈنٹ کا چارج لینے پر بہت خوش ہیں – اور پر امید ھے کہ اب علاقے کے لوگوں کا اچھا اور مفت علاج ھو سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں