اوپن کچن مانچسٹر کے زیر اہتمام 400سے زائد ضرورت مند اور مستحق افراد کو کھانے کا سامان تقسیم کیا گیا

Spread the love


مانچسٹر(سٹی رپورٹر)اوپن کچن مانچسٹر کے زیر اہتمام 400سے زائد ضرورت مند اور مستحق افراد کو کھانے کا سامان تقسیم کیا گیا۔امدادی سامان کی تقسیم کے بعد خصوصی تقریب ہوئی جس میں چیئر ین محمد شہزاد علی مرزا،صدر عامر خان،چودھری رفیق نے خطاب کیا جب کہ اہم شرکا میں محی الدین چیمہ، عمیر، وجہیہ الدین، ٹینا شیخ، حاجی نوازسمیت رضا کاروں کی کثیر تعداد شامل تھی۔ صدر عامر خان نے تمام ڈونرز اور رضا کاروں کا شکریہ اور ان دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی انھیں اجر کثیر عطا کرے گا۔ چودھری رفیق نے کہا کہ غریب افراد کی مدد کا سلسلہ سالہا سال سے جاری ہے، ضرورت مند افراد کو کیک، چاکلیٹ، بسکٹ، پھل، سبزیاں،ناشتے اور کھانے کا سامان دیا گیا، ہماری کوشش ہے کہ ضرورت مند افراد کی مزید کی جائے، مخیر افراد جو تعاون کررہے ہیں انھیں مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب افراد کی مدد ہوسکے،ہم انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔اوپن کچن ہر ہفتے سامان کی تقسیم کرتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں