برطانیہ اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیئرمین رانا امتیاز احمد نے اولڈھم کے کبابش ہاؤس ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کاروباری سیاسی مزہبی شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی


لندن عارف چودھری
برطانیہ اور پاکستان کی ممتاز کاروباری شخصیت اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چیئرمین رانا امتیاز احمد نے اولڈھم کے کبابش ہاؤس ریسٹورنٹ میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں کاروباری سیاسی مزہبی شخصیتوں جن میں کاروباری مزہبی شخصیت میاں اسحاق عزیز – نبیل گروپ کے چیئرمین نبیل جاوید – پی ٹی آئ برطانیہ ڈپٹی سیکرٹری او آئ سی ناصر میر – کاروباری مزہبی شخصیت سید احمد شاہ – مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر اور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے ایگزیگٹیو ممبر سید رضوان ہاشمی – مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ کے صدر ملک عمر فاروق – سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب رانا بختیار – کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ – جج پراپرٹی کے چیف ایگزیگٹیو اعجاز حسین – ڈاکٹر زیشان – شہزاد نے – شرکت کی –
اس موقع پر میزبان رانا امتیاز احمد نے انکی دعوت میں شرکت کرنے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ عید ملن دعوت کا مقصد تمام دوستوں کو ایک جگہ پر اکٹھا کر کے خوشیاں منانا تھا خاص طور پر اس دفع ڈبل خوشیاں منا رھے ہیں ایک عید کی اور ایک ھماری بہادر افواج نے بھارت کو شکست دینے پر دنیا بھر میں ھمارا سر فخر سے بلند ھو گیا ھے – دوسرے شرکاء کا بھی کہنا تھا کہ سب سے پہلے ھم رانا امتیاز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ھم سب دوستوں کو مل بیٹھ کر خوشیاں منانے کا موقع دیا ان کا خاصا ہے کہ وہ لاھور میں ھوں یا مانچسٹر میں تمام دوستوں کو ایک جگہ اکٹھا کر لیتے ہیں – شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت مختصر جنگ میں پاکستان کی تاریخی فتح پر جہاں پاکستان میں خوشیاں منائ جارہیں ہیں اوورسیز پاکستانی بھی خوشیاں منا رھے ہیں – ھم اس موقع پر حکومت پاکستان کے ساتھ خصوصی طور پر اپنی افواج پر جنہوں نے دانشمندی جرأ ت اور فوجی مہارت کا مظاہرہ کیا اور ایک نہ تاریخ لکھ دی – ھم افواج پاکستان کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں –
