

لندن عارف چودھری
جس میں سابق مئیر کونسلر شکیل احمد اور کاروباری سیاسی شخصیت لالہ علی اصغر کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری محمد اشفاق – حاجی اکرم ستار مانچسٹر – چودھری نور حسین -حاجی عبدالحمید – چودھری محمد رشید – چودھری کالے خان – بابو اکثر شامل تھے – میزبان محمد جاوید مغل نے تمام مہمانوں خصوصی طور پر مہمان خصوصی سابق وزیر افضل شاھد کا انکی دعوت پر شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ افضل شاھد نے آزاد کشمیر اسمبلی کا ممبر اور اپنی وزارت کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے جسے لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں – مہمان خصوصی چودھری افضل شاھد نے میزبان محمد جاوید مغل کا انکے اعزاز میں تقریب رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری بہت مہمان نواز ہیں اور اپنے ملک کی بہتری کے لئے سر گرم رہتے ہیں – راچڈیل کی کاروباری سیاسی شخصیت لالہ علی اصغر نے کہا کہ ھم چودھری افضل شاھد کو راچڈیل میں ویلکم کرتے ہیں – انکی وجہ سے آج دوست احباب کو مل بیٹھنے کا موقع ملا – چودھری نور حسین – چودھری اکرم – چودھری کالے خان اور محمد اشفاق نے محمد جاوید مغل کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ سے مہمان خصوصی چودھری افضل شاھد یہاں تشریف لائے اور ھم سب کو ایک جگہ مل بیٹھنے کا موقع ملا جس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے متعلق سیر حاصل گفتگو بھی ھو ئ- آخر میں خصوصی دعا بھی کی گئ
