امید ہے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرانے میں بھی امن پسند ممالک اپنا اہم رول ادا کریں گے
لندن عارف چودھری
کاروبار شخصیت اور سابق امیدوار میٹو مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری محمد اسلم کمبوہ نے ایران اسرائیل جنگ بند کرانے پر امن پسند ملکوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ غزا میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کو رکوانے کے لیے امن پسند ملک اپنا رول ادا کریں گے
چودھری اسلم کمبوہ نے اس بات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اج جتنی امن کی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی ہم پوری دنیا میں امن پسند قوتوں کی سپورٹ کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہر اقدام کی حمایت کریں گے قیام امن کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے
کرہ ارض کو جنگ و جدل سے پاک انسانیت کی بقا کے لیے دہشت گردی سے پاک ماحول فراہم کیا جائ
