

جہلم (بیورو چیف بلال رضا) پاکستان پریس کلب برمنگھم کی تنظیمِ نو کے لیے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز برمنگھم میں منعقد ہوا، جس میں تنظیم کی نئی باڈی کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں برطانیہ میں مقیم معروف صحافیوں نے شرکت کی۔نئی منتخب باڈی میں سینئر صحافی متین صحرائی کو چیئرمین، زاہد خٹک کو صدر، فرحان شہزاد کو سینئر نائب صدر، ربنواز چغتائی کو نائب صدر، زاہد چوہدری کو جنرل سیکرٹری، قاضی مدثر کو فنانس سیکرٹری، افضل گجر کو جوائنٹ سیکرٹری، شکیل احمد کو سیکرٹری اطلاعات اور رستم اجنالہ کو ایڈیشنل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔اجلاس کے دوران تمام نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافتی اقدار کو فروغ دیں گے اور مقامی کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کو ایک فعال اور غیرجانبدار پلیٹ فارم بنایا جائے گا جو کمیونٹی کی آواز بنے گا۔
