لندن عارف چودھری
پاکستان اور برطانیہ کے ممتاز بزنس مین اور مال ون اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے چئیرمین پاکستانی نثراد برطانوی شخصیت رانا امتیاز احمد کے پنجاب پریمیئر لیگ کا ایمبیسڈر نامزد ھونے پر برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئ – رانا امتیاز اس سے پہلے بھی سپورٹس اور فلاحی کاموں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انکو پنجاب پریمئر لیگ کا ایمبیسڈر بننے پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – مارک واہ – برطانیہ کے وزیر لارڈ واجد خان – او پی سی پنجاب کے وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک – ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر رانا فیصل – ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن – سابق مئیر ز راچڈیل کونسلر عاصم رشید – کونسلر شکیل احمد -محمد زمان – مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی – ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد – پاکستانی کمرشل ٹریڈ سیکرٹری اٹلی شہر یار خان – کاروباری مزہبی شخصیت میاں محمد اسحاق – عبدالرحمن عزیز – پی ٹی آئ برطانیہ کے ڈپٹی سیکرٹری او آئ سی ناصر میر – پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور صدر پاکستان کے سابق مشیر محمد نوید چودھری – ممتاز اینکر کنسلٹنٹ ڈاکٹر عمر عادل – کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاھر بشیر بیگ – سابق چیف کونسلر اضرار افضل ملک – فواد افضل ملک نے دلی مبارکباد دی اور کہا کہ رانا امتیاز احمد کی پاکستان کے لئے پہلے بھی بہت خدمات ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پنجاب پریمئر لیگ کے ایمبیسڈر بننے پر سپورٹس میں بھی اپنی صلاحیتوں اور اپنے تجربہ سے ملک کو فائدہ پہنچائیں گے
