پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینیئر راہنما سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری رضوان نصیر نے پاکستان سے آئے رکن پنجاب اسمبلی حاجی بشارت علی ڈوگر کے اعزاز میں بولٹن کے کوہ نور ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا ۔


لندن عارف چودھری
تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل ،رکن برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی ،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ راجہ نجابت حسین ، ڈاکٹرلیاقت ملک – چودھری راسب خان -ندیم خان -منور نیازی -سابق مئیراور ڈپٹی مئیر بولٹن کونسلر اختر زمان – زیشان خان – وقار خان – طارق خان _اویس لاھوری – آصف و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی اعجاز افضل نے ادا کئے – تحریک انصاف برطانیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائ کے حوالہ سے جلد ہی برطانیہ سے احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔مہمان خصوصی رکن پنجاب اسمبلی حاجی بشارت علی ڈوگر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں عام انتخابات کے بعد جیتنے والے اپوزیشن میں جبکہ ہارنے والے اقتدار پر براجمان ہیں لیکن حقیقی اقتدار انکے پاس بھی نہیں ہے ظلم و جبر کا نظام قائم ہے پاکستان میں ہر طبقہ موجودہ حالات سے تشویش کا شکار ہے ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی حاجی بشارت علی ڈوگر نے اپنے حلقہ انتخاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے بےشمار منصوبہ جات کو مکمل کروایا ہے ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ وہ آج ہمارے درمیان موجود ہیں ۔تحریک انصاف برطانیہ کے صدر ملک عمران خلیل نے کہا کہ ہم برطانیہ سے بہت جلد بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائ کے لیے ایک نئ تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ جسطرح ریاستی ادارے زور زبردستی عدلیہ سے فیصلے لے رہے ہیں اسکے خلاف عوامی انقلاب آئے گا ہم اداروں کا احترام کرتے تھے اور کریں گے لیکن اسٹبلشمنٹ کے چند لوگوں کے نام لیکر انکے خلاف آواز اٹھائی جائے گی ۔راجہ نجابت حسین نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے آئے مہمانوں کی خاطر تواضع کے ساتھ ہمیں برطانوی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے اپنی نوجوان نسل کو راغب کرنا چاہیے اور انہیں پاکستان آزاد کشمیر اور برطانیہ کی بیک وقت ترقی کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ۔منور خان نیازی اور چودھری راسب خان اور ندیم خان نے کہا تحریک انصاف برطانیہ جلد برطانیہ سے عمران خان کی رہائ کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے اب اسکے علاؤہ اور کوئ چارہ نہیں ۔میزبان چوہدری رضوان نصیر نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فسطائیت کا نظام رائج ہے جمہوریت کا تسلسل ختم ہو گیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جماعتی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہمیں ایک ہونا ہو گا تب ہی ہم عالمی سطح پر تبدیل ہونے والے حالات کا مقابلہ کر سکیں گے ۔ڈاکٹر لیاقت ملک – سابق مئیر بولٹن کونسلر اختر زمان نے کہا کہ ھم کو برطانیہ کی مقامی سیاست میں بھر پور حصہ لینا چاہئے –
تحریک انصاف برطانیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی سے ہی ملک میں استحکام کے ساتھ معاشی ترقی ممکن ہے
