




مانچسٹر (نمائندہ خصوصی)
مانچسٹر کے معروف فلاحی ادارے ہیومن کلب نے حسبِ روایت اس سال بھی عاشورہ کے جلوس کے موقع پر ہزاروں عزادارانِ امام حسینؑ کی خدمت کا شاندار انتظام کیا۔ گزشتہ پندرہ برسوں سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیومن کلب کے بانی خواجہ وسیم نہ صرف برطانیہ بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فلاحی منصوبوں کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔
یومِ عاشورہ کے موقع پر مانچسٹر میں ایک بڑی سبیل کا اہتمام کیا گیا جہاں جلوس میں شریک ہزاروں افراد میں پانی، کھانے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس عظیم خدمت کے عمل کو کامیابی سے سرانجام دینے والوں میں نجیب اللہ، سعید اللہ، مدبر، اقبال صدیقی، شہزاد علی، کونسلر مقدسہ بانو، ڈاکٹر باسط، حاجی شبیر (اوپن کچن مانچسٹر) اور عمیر حسن شامل تھے جنہوں نے بڑی محنت، لگن اور جذبۂ خدمت سے یہ ذمہ داری ادا کی۔
شرکاء نے ہیومن کلب کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے حقیقی معنوں میں “خدمتِ انسانیت” کی عملی تصویر قرار دیا۔
