
مانچسٹر عارف چودھری
جگہ جگہ کھانے پینے کے سٹال لگائے ھوئے تھے – جلوس میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – جس میں عزاداران نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کو علمائے کرام اور عزاداروں نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ
قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
حضرت امام حسین علیہ السلام نے اہل خانہ سمیت اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لیے ایک ایسی تاریخ رقم کی جس سے دین اسلام تاقیامت قائم رہے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانی سے درس ملتا ہے کہ کبھی بھی باطل قوتوں کے آگے نہیں جھکتا چاہیے حق و سچ کا پرچم بلند کرنا چاہیے اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی شامل حال ہو گی اور کامیابی اپکے قدم چومے گی ۔ ہمیں درس ملتا ہے کہ دور حاضر کے یزیدی ٹولے کو اس بات سے سبق سیکھنا چاہیے کہ جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے
