لندن عارف چودھری
– جسمیں پروفیسر ظفر اقبال نے خصوصی شرکت کی – اس موقع پر میزبان چودھری شیر زمان اور چودھری خضر الرحمن نے مہمان خصوصی چودھری پرویز اشرف کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ پاکستان کی افواج اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے انڈیا کو شکست دے کر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کا نام فخر سے بلند کر دیا – ھم افواج پاکستان کو تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں – ممتاز سماجی شخصیت ماہر تعلیم پروفیسر ظفر اقبال نے کہا مہمان خصوصی چودھری پرویز اشرف کو جنیوا کا کامیاب دورہ کرنے اور کشمیر کے لئے آواز اٹھانے پر دلی مبارکباد دی – اس موقع پر سابق سینئر وزیر چودھری پرویز اشرف نے سب سے پہلے چودھری شیر زمان اور چودھری خضر الرحمن کا انکا پرجوش استقبال اور ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا -ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہال ہی میں وفد ے ساتھ جنیوا گیا ھوا تھا وہاں پر کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئ – امید ہے عالمی برادری کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گی – ہمارے لیڈر زولفقار علی بھٹو شہید نے اپنی جان دے کر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا – چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑا – صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کی ایک تاریخ ہے – آزاد کشمیر میں جلد پاکستانی پیپلز پارٹی کی حکومت ھو گی
