
لندن عارف چودھری
۔ روچڈیل کونسل کی مئیر کونسلر جینٹ ایمزلی و دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت جن میں ۔ سپرنگ ہل ہوسپس کی نمائندہ جؤ ، ہیلی واٹسن ،لیز ڈاٹ ، رائن برائرلی ، محمد جاوید مغل – الطاف حسین – کونسل آفیسر ناظم شامل تھے سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ انکے لیے باعث اعزاز ہےکہ وہ مئیر شپ مدت کے دوران اپنے ٹرسٹی کے درمیان موجود ہیں ہم نے کثیر تعداد میں رقم جمع کی تھی اور آج ہم مختلف خیراتی اداروں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں جو کہ مقامی کمیونٹی کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مئیر روچڈیل کونسلر جینٹ ایمزلی نے کہا کہ سابق مئیر کونسلر شکیل احمد کی منتخب کردہ خیراتی اداروں کو ہم نے رقم دی ہے جس سے کمیونٹی کو فائدہ ہو گا میری نیک خواہشات کونسلر شکیل احمد کے ساتھ ہیں امید ہے میری مئیر شپ کی مدت کے دوران مزید رقم جمع کریں گے ۔رائن براڈلی نے کہا سابق مئیر کونسلر شکیل احمد کا شکریہ جنہوں نے خیراتی اداروں کے لیے کثیر رقم جمع کی ۔ سپرنگ ہل ہوسپس کی نمائندہ جؤ نے کہا کہ سابق مئیر کونسلر شکیل احمد نے جو رقم ہوسپس کو جمع کر کے دی ہے اس سے ہمیں مریضوں اور انکے اہل خانہ کو سہولیات کی فراہمی میں فائدہ ہو گا ۔
