
لندن عارف چودھری
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات جن میں ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چوہدری الطاف شاہد سدھو ، ٹی وی اینکر مظہر بخاری ، سابق کونسلر چودھری خضر الرحمٰن ، چودھری شیر زمان – چوہدری شبیر احمد ممبر ضلع کونسل – چودھری سجاد حسین – محمود اصغر چودھری – چودھری ریاض -ملک عدنان – ملک شکیل – محمد علی – ندیم – و دیگر کی شرکت ۔ سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف نے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سات سے زائد دہائیوں سے کشمیر قوم اپنے حق خودارادیت کی جدو جہد کر رہی ہے ہمیں امید ہے عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ریاست میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر مضبوطی کے جانب بڑھ رہی ہے اور آئندہ آزاد کشمیر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو قائد انقلاب بے نظیر بھٹو شہید کے چاہنے والوں کی حکومت قائم ہو گی ۔چوہدری الطاف شاہد سدھو نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال بارے چوہدری پرویز اشرف سے سیر حاصل گفتگو ہوئ۔ مظہر بخاری نے کہا کہ ہمیں ایسے سیاسی راہنماؤں کی ضرورت ہے جو اصولوں کی سیاست کرتے ہیں ان سے سیر حاصل گفتگو ہوئ۔چوہدری شبیر احمد و دیگر شخصیات نے بھی مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی سیاسی بصیرت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ میزبان راجہ کامران اور راجہ شمیم نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان و آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر باہمی تبادلہ خیال کیا دوست احباب سے ملکر اچھا لگا ۔
شرکائے تقریب نے چوہدری پرویز اشرف کی سیاسی بصیرت اور نظریاتی پختگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے اصولی سیاست کی فتح قرار دیا
